Samaj News

بہترین صحافتی خدمات کیلئے محمد یوسف رحیم بیدری کو ایوارڈ

بیدر، سماج نیوز: کرناٹکاراجیہ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن (کراٹا) ضلع بیدر نے محمدیوسف رحیم بیدری کو ان کی بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نواز ا۔ یہ ایوارڈ ’’یومِ اردو‘‘ کے موقع پررنگ مندر بید رکی ایک عظیم الشان تقریب میں دیاجانے والاتھا، لیکن محمدیوسف رحیم بیدری کی غیرحاضری کے سبب ان کے دفتر موقوعہ تعلیم صدیق شاہ، بیدر پہنچ کر شیخ مسیح الدین اعزازی صدر کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن بیدر، شیخ انصار بیگ صدر اور محمد شہاب الدین سکریڑی نے ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر گلپوشی اور شالپوشی کرتے ہوئے مومنٹو کی شکل میں ایوارڈ دیا گیا۔ محمدیوسف رحیم بیدری نے کراٹا تنظیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کراٹاکے عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد (مانو) کے بیدر سیٹلائٹ کیمپس کے باضابطہ آغاز کیلئے سرکاری سطح پر رکن پارلیمنٹ بید رسے بات چیت کریں،کیونکہ اس سیٹلائٹ کیمپس کے آغاز سے کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم مینارٹی طلبہ کو اردو زبان میںمل سکتی ہے۔ ورنہ اطلاعات تو یہ ہیں کہ سیٹلائٹ کیمپس کیلئے جو اراضی گونلی میں رکھی گئی ہے وہ دیگر سرکاری کام کیلئے استعمال میں آنا عین ممکن ہے۔ رکن اسمبلی بیدر کو بھی اس اراضی پر نظر رکھنی چاہیے اور وہاں مانو کا سیٹلائٹ کیمپس فوری تعمیر ہو۔ محمد یوسف رحیم بیدری نے بتایاکہ کراٹا جو بھی پروگرام کرے وہ اس کی تشہیر کی طرف بھی توجہ دے ۔ ان کے علاوہ دومزید تجاویز پیش کیں۔ جس کے جواب میں شیخ انصاربیگ نے بتایاکہ کراٹا کا دائرہ کار اساتذہ کے مسائل کاحل ہے۔ پھر بھی ہم اردو کے دیگر امور پر بھی توجہ دینے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ بید رکے بزرگ شاعر سید لطیف خلش ؔاور محمدایوب علی سابق صدر یارانِ ادب بیدر بھی موجودتھے۔

Related posts

جامعہ رحمت گھگھرولی کے خادم قاری وسیم رحمتی کے والد ماجد غالب حسن کے انتقال پر عالم دین مولانا عبداللہ مغيثی کا تعزیتی پیغام

www.samajnews.in

بہار:23خواتین کی جانوروں کی طرح کی گئی نس بندی

www.samajnews.in

اترا کھنڈ میں مسلم طبقہ پر زمین ہونے لگی تنگ

www.samajnews.in