21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

کجریوال حکومت کے 78800کروڑ کے بجٹ میں تعلیم وصحت پر فوکس

نئی دہلی،سماج نیوز: وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے دہلی کیلئے 78800 کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے کہا کہ سال23-2022 میں نظرثانی شدہ تخمینہ 76800 کروڑ کے مقابلے 72500 کروڑ تھا۔ میں سال 24-2023 کیلئے 78800 کروڑ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.69فیصد زیادہ ہے۔ اس کا ریونیو خرچ 56983 کروڑ روپے اور سرمایہ خرچ کے لیے 21817 کروڑ روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی کی فی کس آمدنی قومی سطح سے 2.6گنا زیادہ ہے جو تمام ریاستوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 8 سال سے حکومت نے دہلی کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ دہلی کے ایک عام باشندے کی اوسط آمدنی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دہلی کی موجودہ جی ایس ڈی پی بڑھ کر 1043759 کروڑ روپے ہونے کا امکان ہے۔ جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ حقیقی شرح نمو 9.18فیصد جبکہ قومی سطح پر 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔کیلاش گہلوت نے اعلان کیا کہ اس سال سب سے زیادہ 16575 کروڑ کا بجٹ تعلیم کو دیا گیا یعنی بجٹ کا کل 21 فیصد تعلیم کے نام پر ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 12 نئے اپلائیڈ لرننگ اسکول شروع کیے جائیں گے جن میں نویں جماعت سے داخلہ لیا جا سکے گا۔ تمام اساتذہ، پرنسپلز، وائس پرنسپلز اور دیگر تدریسی عملے کو نئے ٹیبلٹس دیئے جائیں گے۔ 37 ڈاکٹر امبیڈکر ایکسی لینس اسکولوں کو دہلی بورڈ آف اسکولس سے الحاق کیا جائے گا۔ ڈاکٹر۔ امبیڈکر ایکسی لینس اسکول کے بچوں کو فرانسیسی، جرمن اور جاپانی زبانیں سکھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کا تعلیمی ماڈل اسکول کی عمارتوں اور اچھے نمبروں سے بہت آگے ہے اور کووڈ کے بعد 23-2022 کا پہلا تعلیمی سیشن معمول کے مطابق چلا۔ صفائی کے تعلق سے انہوں نے اعلان کیا کہ ایم سی ڈی کے ساتھ دو سال میں کچرے کے تینوں پہاڑوں کو ختم کر دیئے جائیں گے۔ اوکھلا لینڈ فل سائٹ کو 23 دسمبر تک اور بھلسوا لینڈ فل سائٹ کو 24 مارچ تک ختم کرنے کا دعویٰ۔ غازی پور لینڈ فل سائٹ کو 24 دسمبر تک ختم کرنے کا دعویٰ۔ لینڈ فل سائٹ کو ختم کرنے کیلئے 850 کروڑ کے بجٹ کا انتظام۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہلی کے ہر گھر کو سیوریج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ یمنا کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کو تقریباً 41 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اعلان کرتے ہوئے کیلاش گہلوت نے کہا کہ محلہ بس اسکیم کے تحت چھوٹی بسیں سڑکوں پر چلیں گی، اس کیلئے 3500 کروڑ کی تجویز ہے۔ فلائی اوور اور روڈ پلوں کیلئے بجٹ پیش کیا گیا۔ تین منفرد ڈبل ڈیکر فلائی اوور بنائے جا رہے ہیں، جہاں میٹرو اوپر سے چلے گی اور اس کے نیچے گاڑیاں چلیں گی۔ ان کیلئے 321 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ واضح رہے سڑکوں اور پلوں سے متعلق اسکیم کیلئے 3126 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ کیلاش گہلوت نے اس طرح بڑے اعلانات کئے اور منیش سسودیا کے جیل جانے کی وجہ سے انہوں نے اس سال دہلی کا بجٹ پیش کیا۔ واضح رہے منیش سسودیا نے جیل جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کی وزارت خزانہ کی ذمہ داری کیلاش گہلوت کو سونپ دی گئی تھی۔

Related posts

یوم جمہوریہ: یوم تشکر بھی، یوم احتساب بھی

www.samajnews.in

رب کی مغفرت اور جنت کے حصول کیلئے کوشش کرو:ڈاکٹر عبدالغفار سلفی

www.samajnews.in

سونیا گاندھی: نامساعد حالات کے درمیان ملک اور خاندان کی ذمہ داری اٹھانے والی شخصیت

www.samajnews.in