18.1 C
Delhi
فروری 11, 2025
Samaj News

راہل کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ پر دہلی والوں نے خوب لٹایا پیار

نئی دہلی، سماج نیوز:راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا دہلی سے یوپی کی طرف کوچ کرگئی ۔دہلی کے مرگھٹ ہنومان مندر سے ۹؍دن کے وقفہ کے بعد شروع ہونے والی یاترا آج جمناپار کے مسلم اکثریتی علاقو ں سے ہوتے ہوئے اتر پردیش میںداخل ہوگئی ۔شاستری پارک سے لے کر لونی گول چکر تک لوگوں نے نہ صرف راہل گاندھی کا پرتپاک استقبال کیا بلکہ دوکانیں بند کرکے بھارت جوڑو یاترا میں جو ش وخروش کے ساتھ شریک بھی ہوئے اور اپنے محبوب لیڈر کو یقین دلایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی ہاتھوں میں جھنڈے اور گل افشانی کرکے یاترا کا خیر مقدم کیا ۔موج پور کے کریسنٹ اسکول میں راہل گاندھی نے تھوڑا وقفہ کیا جہاں مقامی لیڈران اور انتظامیہ نے استقبال کیا۔ اس کے بعد گوکل پوری کے راستے یوپی کے لونی اسمبلی حلقہ میں داخل ہوگئے۔

اس یاترا میں جہاں کئی کلو میٹر تک عوامی سیلاب تھا تو وہیں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکا ر بھی تھے جو کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نپٹنے کے لئے مستعد تھے۔جگہ جگہ مقامی لیڈران کی جانب سے استقبالیہ گیٹ اور اسٹیج بھی بنائے گئے تھے جہاں سے راہل گاندھی ،کانگریس اور بھارت جورو یاترا کے نعرے لگائے جارہے تھے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ۔مسلم حلقوں میں جس طرح کا جوش وخروش دیکھنے کو ملا اس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کارجحان کانگریس کی طرف ہے ۔علمائے کرام او ر دینی مدارس کے ذمہ داران میں بھی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔چونکہ جعفرآبا د،موج پور،کردم پوری،کبیر نگر اور گوکل پوری فساد متاثرہ علاقے تھے جس کی وجہ سے یہاں کے مسلموں میں کچھ الگ ہی طرح کا جوش و خروش نظر آیا۔گاندھی نگر ،شاستر ی پارک ،سیلم پور ،ویلکم ،جعفرآباد ،موج پور ،گوکل پوری جیسے علاقوں میں سابق ارکان اسمبلی اروندر سنگھ لولی چودھری متین احمد ،وپن شرما ،بھیشم شرما ،چودھری زبیر احمد ،طارق صدیقی،حکیم غیاث ہاشمی،ریاض الدین راجو،مینک چترویدی ،حاجی ظریف،حاجی دلشاد،حاجی نصیر احمد ،حاجی رئیس احمد ، ریاست ساحل،خرم صدیقی،حاجی خوشنود،جاوید چودھری وغیرہ نے انتظام و انصرام کا کلیدی رول ادا کیا۔

Related posts

عوام کی بہتری کیلئے کام ہونے چاہئے ان کی تباہی کیلئے نہیں،یونیفارم سول کوڈ سبھی مذاہب کے پیروکاروں کیلئے مضرثابت ہوکر رہے گا: قاری زبیر

www.samajnews.in

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 5ہزار حفاظ،علماء، حافظہ و عالمہ اور تعلیم منقطع کرنیوالے یتیم بچوں کیلئے مفت تعلیم کا سنہرا موقع

www.samajnews.in

خواجہ معین الدین ناجائز بنگلہ قبضہ ہیرا جویلرس پراپرٹی معاملہ، تلنگانہ وقف بورڈ آفیسر نے فائل دبانے کیلئے مقامی تھانے کو دیئے 3لاکھ روپئے کی رشوت

www.samajnews.in