31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش کا خوبصورت منظر

ریاض: سعودی عرب کے شہر مقدس مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے طواف اور عبادت کے دوران بادل بھی برستے رہے، حرم کعبہ میں بارش کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں پیر کے روز شدید بارش ہوئی جس کے دوران بھی عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ انتظامیہ 200سے زیادہ نگرانوں، 4 ہزار کارکنان اور 500سے زیادہ مشینوں کے ذریعے بارش کے دوران پیش آنے والے مسائل سے نمٹ رہی ہے۔ بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات اور داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Related posts

رمضان کاآخری عشرہ رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ ہے اس میں خوب عبادت کریں: وصی اللہ مدنی

www.samajnews.in

ملائم سنگھ یادو کی حالت انتہائی تشویشناک

www.samajnews.in

’میرے باپ نے 50 سے زائد خواتین کو مار کر کنویں میں دفن کردیا‘

www.samajnews.in