28.5 C
Delhi
اگست 20, 2025
Samaj News

سعودی عرب سے آب زم زم لانے پر پابندی

ریاض:سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، صرف عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔جدہ ایئرپورٹ حکام نے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے ) سمیت تمام پرائیوٹ ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے کے مطابق عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی، زائرین کو 5لیٹر کی ایک ہی بوتل لانے کی اجازت ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا کہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو آب زم زم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی حکام کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام ایئر لائنز انتظامیہ مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔

Related posts

عامر سلیم خان!بے باک ودیانتدار صحافت کا پاسدار

www.samajnews.in

کعبہ کے بغیر دُنیا رُک جائے گی، نئی تحقیق میں خلاصہ

www.samajnews.in

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کا سفر ختم

www.samajnews.in