Samaj News

ٹی شرٹ پہننے کا راز خود سنئے راہل کی زبانی

نئی دہلی، سماج نیوز: ملک کے شمالی حصے میں سخت سردی کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹی شرٹ پہن کر چلنے کے بارے میں اٹھائے جانے والے سوالات پر ہفتہ کو کہا کہ سردی سے نہیں ڈرتے اس لئے ٹی شرٹس پہنتے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں سخت سردی میں ٹی شرٹ پہننے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں سردی نہیں لگتی ہے اس لئے وہ سویٹر نہیں پہنتے اور ٹی شرٹ پہن کر چلتے ہیں۔ اگر سردی لگی تو وہ سویٹر ضرور پہنیں گے۔ انہوں نے کہا ’میں سردی سے نہیں ڈرتا۔ اس لیے میں ٹی شرٹس پہنتا ہوں۔ آپ سردی سے ڈرتے ہیں اس لیے سویٹر پہنتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ مجھے سردی نہیں لگتی۔ سردی لگ گئی تو میں سویٹر پہننا شروع کر دوں گا‘۔

Related posts

دہلی کو کجریوال حکومت نے آلودگی کی بھٹی بنا دیا:طارق صدیقی

www.samajnews.in

اترا کھنڈ میں مسلم طبقہ پر زمین ہونے لگی تنگ

www.samajnews.in

نئے انداز میں نظر آئے راہل گاندھی، چھوٹی کرائی داڑھی

www.samajnews.in