26.1 C
Delhi
ستمبر 12, 2024
Samaj News

سوریہ کمار یادو کے ایک ہزار رن مکمل، سب سے تیز رن بنانیوالے دوسرے کھلاڑی

نئی دہلی، سماج نیوز: زمبابوے کے خلاف ملبورن کرکٹ میدان پر کھیلے گئے سپر۔12 مرحلہ کے آخری لیگ میچ میں ہندوستان کے میڈل آڈر بلے باز سوریہ کمار یادو نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 منٹ میں25 بالوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر61 رن بنائے۔ اپنی اس شاندار اننگ کے دوران انہوں نے سال2022 میں اپنے ایک ہزار رن بھی مکمل کئے۔دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے سوریہ کمار یادو نے اس سال ابھی تک جو 28 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی28 اننگوں میں44.60 کی اوسط اور186.54 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور نو نصف سنچریوں کی مدد سے1026 رن بنائے ہیں ۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور117 رن رہا ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں10 جولائی2022 کو88 منٹ میں55 بالوں پر14 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو17 رن سے شکست ہوئی تھی۔ سوریہ کمار یادو نے اس سال ابھی تک93 چوکے اور59 چھکے مارے ہیں۔ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ایک سال میں ایک ہزار رن بنانے والے سوریہ کمار یادو ہندوستان کے پہلے اور کل ملاکر دوسرے بلے باز ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ رن بناے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے2021 میں ایسا کیا تھا۔ محمد رضوان نے گذشتہ سال جو29 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے تھے انکی26 اننگوں میں73.66 کی اوسط اور134.89 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور بارہ نصف سنچریوں کی مدد سے1326 رن بنائے تھے۔ وہ دو نرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر104 رن رہا تھا جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں11 فرروری 2021 کو102 منٹ میں64 بالوں پر چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں پاکستان کو تین رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ محمد رضوان نے سال 2021 میں 119 چوکے اور42 چھکے مارے تھے۔
محمد رضوان 2022 میں بھی ایک ہزار رن مکمل کرسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے اس سال ابھی تک 23 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی23 اننگوں میں46.20 کی اوسط اور122.70 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نو نصف سنچریوں کی مدد سے 924 رن بنائے ہیں ۔ اس سال وہ ایک بھی مرتبہ صفر پر آوٹ نہیں ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر88 رن رہا ہے جو انہوںنے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں 22 ستمبر2022 کو88 منٹ میں51 بالوں پرپانچ چوکوں اورچار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں پاکستان کو دس وکٹ سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ ابھی تک دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اس سال73 چوکے اور21 چھکے مارے ہیں۔سوریہ کمار یادو سے پہلے ہندوستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 19 میچوں کی19 اننگوں میں56.23 کی اوسط اور139.23کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے731 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر122 رن ہے جو انہوںنے اٖفغانستان کے خلاف ابوظبہی میں8 ستمبر2022 کو 90 منٹ میں61 بالوں پر12 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنائا تھا اور ہندوستان کو101 رن سے کامیابی دلائی تھی۔

Related posts

سدبھاؤنا سنسد‘ سے قائم ہوگی یکجہتی’

www.samajnews.in

ڈیوڈ ملر ٹی20-میں 2000رن بنانیوالے جنوبی افریقہ کے پہلے بلے باز

www.samajnews.in

گجرات میں عالمی معیار کے سرکاری اسکول بنائیں گے :سسودیا

www.samajnews.in