41.1 C
Delhi
مئی 29, 2024
Samaj News

فرانسیسی مشہور ماڈل میرین الہیمر کا قبول اسلام

فرانس:فرانسیسی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی سٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیاہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کیا۔تفصیلات کے مطابق میرین الہیمر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہو رہی ہیں ، انہوں نے یہ ویڈیو خانہ کعبہ سے شیئر کی جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے موجو د ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے خوشی والے دن کے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ ماہ قبل ہی اسلام قبول کرچکی تھیں اور یہ تبدیلی ان کی روح، دل اور دماغ کا انتخاب ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات پر دوبارہ غور کررہی ہیں۔فرانسیسی میڈیا میں چلنے والی رپورٹس میں بتایا جارہاہے کہ الہیمر اپنے سوتیلے باپ کے ساتھ رہتی تھیں ، انہوں نے اپنے حقیقی باپ کے بارے میں تحقیق شروع کی اور اس سفر کے دوران ان کی ملاقات مذہب اسلام سے ہوئی۔واضح رہے کہ میرین الہیمر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے خود سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے بتایا کہ انہوں نے چند ماہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق میرین الہیمر نے سعودی عرب کے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اعتراف کیا کہ وہ چند ماہ قبل ہی مسلمان ہوگئی تھیں مگر انہوں نے یہ بات کچھ عرصے تک خفیہ رکھی۔ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ ان کے بعض مداح ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے متعلق جانتے ہیں جب کہ کئی ان سے اس ضمن میں سوالات کرتے آ رہے ہیں تو ان کے لیے وہ یہ بات واضح کر رہی ہیں کہ اب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں۔انہوں نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر انسان کو ایک سے دوسرے مذہب میں داخل ہونے کی اجازت اور حق حاصل ہے اور وہ اس بات پر خدا کی شکر گزار رہیں گی کہ وہ سیدھی راہ پر آگئیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دل اور روح نے اسلام کا انتخاب کیا اور سکون کی خاطر وہ اس مذہب میں آئیں۔انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ زندگی سے آگے ایسے بھی راستے ہیں جن پر ہر ایک کو تنہا سفر کرنا پڑے گا، جہاں ان کا ساتھ دینے والا کوئی دوست، کوئی اہل خانہ اور کوئی ساتھی نہیں ہوگا، وہاں صرف خدا اور وہ سفر کرنے والا ہوگا۔

انہوں نے دائرہ اسلام پر نیک خواہشات کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔میرین الہیمر کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں مقدس مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے۔ عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے فرانسیسی ماڈل و اداکارہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ماڈل مہجا سدرہ کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران ان کا ساتھ دیا۔فرانسیسی ماڈل کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Related posts

گیانواپی مسجد معاملہ: مسلم فریق پہنچا سپریم کورٹ، اے ایس آئی سروے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو کیا چیلنج

www.samajnews.in

اترپردیش میں نہیں ہوں گے بلدیاتی انتخاب

www.samajnews.in

راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ،انل چودھری سے طارق صدیقی کی ملاقات

www.samajnews.in