33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

متحدہ عرب امارات میں ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں اگلے 4برسوں میں ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی جس کی وجہ مائیکرو سافٹ کی ریاست میں بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں ہیں۔انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی حال ہی میں جانے والی ایک اسٹڈی کے مطابق مائیکرو سافٹ کلاؤڈ اگلے 4برسوں میں عرب امارات میں 39بلین امریکی ڈالر کا منافع کمائے گی۔مائیکرو سافٹ، اس کے شراکت داروں اور صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیوں کے باعث امارات میں لگ بھگ 97ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوگا۔ان میں سے 29ہزار ملازمتیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں ہوں گی۔اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ 2026تک مائیکرو سافٹ کلاؤڈ مقامی معیشت میں اپنی خدمات اور پروڈکٹس کی مد میں 3.4بلین ڈالر شامل کرے گا، جواب میں اسے 39بلین ڈالر کا ریونیو حاصل ہوگا۔مائیکرو سافٹ عرب امارات کے جنرل مینیجر نعیم یزبک کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کی تصدیق ہے کہ مائیکرو سافٹ کی کوششیں حکومت، بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو سپورٹ کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام فریقین اس کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

Related posts

ہماچل میں پرانی پنشن بحال، 1.36لاکھ ملازمین ہوں گے مستفید

www.samajnews.in

کف سیرپ پینے سے 18بچوں کی موت

www.samajnews.in

تشکر نامہ ابناء متخرجین جامعہ عالیہ عربیہ مئوناتھ بھنجن: محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

www.samajnews.in