32.1 C
Delhi
مئی 18, 2026
Samaj News

سعودی عرب میں سمندر پر بنے طویل پُل کا افتتاح

 

ریاض: سعودی عرب میں سمندر پر بنے پل ‘شوری’ کا افتتاح کردیا گیا ہے جو 3.3کلومیٹر طویل ہے ، پل کی وجہ سے بحر احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوری سے منسلک ہوگیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مملکت میں طویل ترین سمندری پل ‘شوری’ کے افتتاح کے بعد بحر احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوری سے منسلک ہوگیا ہے ، یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔اس حوالے سے ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ جزیرہ شوری بحراحمر کے 92جزائر میں سے ایک ہے ، یہ اپنے منفرد مناظر کے حوالے سے معروف ہے ۔ اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن بے مثال ہے ۔ریڈ سی کے مطابق ہی ’جزائر امہات‘ میں 85سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ جزائر میں 2 بڑے ریزروٹبھی قائم ہوں گے ، ریڈ سی سینٹ ریجس ریزروٹ کا ڈیزائر کینگو کوما نے تیار کیا ہے یہاں ریٹز کارلٹن ریزرو ریزروٹ بھی ہوگا جس کا ڈیزائن فوسٹر اینڈ پارٹنر نے تیار کیا ہے ۔پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک انجینئر نے اس حوالے سے بتایا کہ جزیرہ شوری کو ساحل سے جوڑنے والے پُل پر آخری کنکریٹ لگا دیا گیا ہے ۔ پل کی تیاری میں پیشہ ورانہ انسانی صحت اور سلامتی کے عالمی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

Related posts

راجدھانی دہلی کو نہیں ملا میئر، پھر سوک سینٹر بنا اکھاڑا

www.samajnews.in

وزارت حج و عمرہ نے عمرہ و وزٹیشن فورم کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کی تیاریاں مکمل کرلیں

www.samajnews.in

جنید اور ناصر کو کار میں جلانے سے پہلے پولس کے پاس لے گئے تھے ملزمان

www.samajnews.in