27.8 C
Delhi
مارچ 27, 2025
Samaj News

یوپی:سیلاب متاثر ین کیلئے دعائیں اور ریلیف جمع کرنے کی اپیل

بلرامپور، شہرت گڑھ، بڑھنی اور بانسی تحصیل کے اکثر گاؤں زیر آب اور سیلاب کی صورتحال سنگین وپرخطر: وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر: ضلعی جمعیت اہل حدیت سدھارتھ نگر کے امیر اور ناظم نے سیلاب زدگان کے لیے عوام سے غم خواری اور انسانیت نوازی کی عظیم مثال قائم کرنے کی درخواست کی ہےضلعی جمعیت اہل حدیت سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی نے اخباری نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے 75 اضلاع میں متعدد اضلاع خصوصاً شاہ جہاں، اٹاوہ، بلرام پور، سدھارتھ نگر اور گونڈہ کے اکثر وبیشتر مواضعات و علاقوں میں حالیہ تباہ کن اور ہوش ربا سیلاب نے لوگوں کو بے حد متاثر کردیا ہے، اخباری رپورٹ اور سروے کے مطابق کئی سو مواضعات غرق آب ہیں، تیار فصلیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں، گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے، اشیائے خورد ونوش کی قلت، گیس سلینڈر کی پریشانی کے علاوہ دیگر ضروریاتِ زندگی سے لوگ نبرد آزما ہیں، اس وقت سیلاب زدگان کی جان ومال پر خطرات کا سایہ منڈلا رہا ہے، بعض علاقوں سے ناخوش گوار اور جانی نقصانات کی معتبر خبریں موصول ہوئی ہو رہی ہیں۔ مشکلات میں گھرے ایسے پریشان حال لوگوں کے لیے پرخلوص دعائیں کرنا، اپنی بساط و وسعت اور طاقت کے مطابق ان کی مالی امداد کرنا اور ارباب ثروت وغم گسارانِ قوم وملت کو تعاون کرنے کی تحریض، ترغیب اور تلقین کرنا ہماری دینی وسماجی ذمہ داری کے علاوہ باعث اجر وثواب اور ارشاد ربانی وفرمان مصطفوی کے عین مطابق نہایت ہی عمدہ اور قابل رشک کام ہے۔ارشاد الہی ہے :اے ایمان والو! تم اپنے رب کے لیے رکوع اور سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو اور کار خیر (نیک کام) کرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔ (سورۂ حج) ارشاد نبوی ہے :جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت کو پورا کرے گا، اللہ اس کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ (متفق عليه) ناظم جمعیت نے مزید عمائدینِ جماعت، غم گسارانِ قوم وملت اور کشادہ دل اہل خیر حضرات سے درد مندانہ گزارش کی ہے کہ آپ تمامی حضرات سیلاب سے متاثر لوگوں کے لیے خلوص دل سے دعائیں کریں، اپنی استطاعت کے مطابق دامے درمے دل کھول کر ان کا تعاون کریں، آج وہ آپ کی خصوصی توجہ اور انسانی خدمت کے محتاج ہیں، خدمتِ خلق عظیم نیکی اور ہماری ایمانی غیرت کا تقاضا ہے، اگر آج آپ ان ضرورت مند وپریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں گے تو کل اللہ آپ کی بھی حاجت وضرورت کو پورا کرے گا۔ ضلع بلرام پور اور سدھارتھ نگر کے یہ بعض اہم مواضعات ہیں جوسیلاب کی زد میں ہیں اور یہاں کے باشندگان بے حد پریشان ہیں۔بلرام پور کے مواضعات : شنکر نگر، بونڈیہار، بیت نار، بھگوتاپور، رنجیت پور، پہلووارہ، بیلہا، بھکچہیا، بھیکم پور، ہرہٹہ، مصرولیا، مجھووا، ایم ایل کے کالج، نہر بالا گنج، محلہ گدرھوا، سیکہرپور وغیرہسدھارتھ نگر کے مواضعات :راما پور، امہوا، ندولیا، اکرہرا،رم نگرا، کومری، جھکیہا، برم پور، دوبہارے، بالا نگر، کجرہواں، پرتاب پور، خیرا، جھنگہوا، ہڑکولی، دھنی، مچکوا، بھتہواں وغیرہضلعی جمعیت کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی نے ملت کے غم خواروں، ہم دردوں اور کشادہ دل مال داروں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے پریشان حال بھائیوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے خلوص دل سے دعائیں کریں،فراخ دلی کے ساتھ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کامالی تعاون نیزفوری راحت رسانی اور انسانی خدمت انجام دینے کے سلسلے میں اپنا اپنا مثالی کردار ادا کریں اور آپ اپنی سہولت وامکان کے اعتبار سے ضلعی جمعیت اہل حدیت سدھارتھ نگر کے ذمہ داران، اس کے تمام حلقوں کے بے لوث عہدے داران، مخلص کارکنان کو اپنا تعاون پیش کرنے کے علاوہ درج ذیل اکاؤنٹ اور پے فون نمبرات پر اپنے تعاون کی رقم ٹرانسفر فرمائیں تاکہ آپ کی اعانت اور گراں قدر امدادی رقوم مستحقین تک پہنچائے جاسکیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سیلاب زدہ خطوں اور علاقوں کا سروے کرے اور فوری راحت وامداد کا ممکنہ انتظام بھی کرے۔ناظم ضلعی جمعیت سدھارتھ نگر کے نائبین مولانا عبدالرب سلفی، مولانا سعود اختر سلفی اور زندہ دل رفیع احمد (لبی) صاحبان نے محسنین کرام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے ان لوگوں کے لیے دعائیں کیں کہ اللہ آپ لوگوں کی اس عظیم قومی وملی اور انسانی خدمت کا اجر جزیل عطا فرمائے اور تمام مصیبت زدگان اور پریشان حال لوگوں کے مشکلات کو جلد آسان کرے۔ آمين! BANK DET AIL NAME:JAMEEYAT AHL_E-HADEES SIDDHARTH NAGAR A/C:010100098101BANK NAME:URBANCO-BANK LTD *SIDDHARTH NAGAR IFSC COD: ICIC00SIDRH9453117451 81739 51451اپیل کنندگانمحمد ابراہیم مدنی (امیر) 9450550886 وصی اللہ عبدالحکیم مدنی (ناظم) 9453117451 /9454530911 اوردیگر ارکان شوری وعاملہ

Related posts

خواتین کی ترقی سے ہی ہماری شناخت ہے: مفتی محمد خبیر ندوی

www.samajnews.in

پاکستان میں کشتی ڈوبنے سے 50طلباء جاں بحق

www.samajnews.in

ہیرا گروپ:امانتیں ملنے میں محض ایک قدم ہے دور: مطیع الرحمن عزیز

www.samajnews.in