23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ تحریک اور مسلمانوں کا بلڈ بینک

جدوجہد کے 4سال- (یومِ حسنِ اخلاق)

اعظم گڑھ، سماج نیوز: 28 ستمبر 2019 کو قیام عمل میں آئی الفلاح فاؤنڈیشن کا آئندہ 28 ستمبر کو چوتھا یومِ تاسیس ہے۔تنظیم نےامسال بھی یوم تاسیس کو بطور ’’یوم حسن اخلاق‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارا ماننا ہے کہ سماج کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے اخلاق پر گفتگو ضروری ہے۔اخلاق کے موضوع پر پروگرامز، میٹنگ، جلسے وجلوس ہونے چاہئیں، کیونکہ اخلاق کی اصلاح گویا پورے سماج کی اصلاح ہوگی۔غور طلب ہو کہ 28 ستمبر 2019 میں خاکسار کے ذریعہ قیام عمل میں آئی الفلاح فاؤنڈیشن سے سماج کے ہر طبقات نے استفادہ کیا ہے۔تنظیم سے بے شمار گھروں کو زندگی کی نئی روشنی ملی ہے۔تنظیم کے مخلص رضاکاروں کی مخلصانہ کاوشوں کے باعث اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ سمیت اتر پردیش سے لیکر قومی دارالحکومت دہلی تک مریضوں کو بالکل مفت خون ملا ہے۔ تنظیم کے لوگوں نے مریضوں کو خون مہیا کرانے کیلئے راتوں کو جاگ جاگ کر لمبی لمبی مسافت طے کرکے بلا تفریق مذہب و ملت تمام لوگوں کو بالکل مفت خون مہیا کروایا ہے جو کہ قابلِ ستائش ہے۔تنظیم کو سب سے بڑا مسئلہ درپیش یہ ہے کہ لوگ ضرورت پڑنے پر بجائے خود خون عطیہ کرنے کے الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کرتے ہیں،لیکن اخلاقی طریقہ یہ ہیکہ پہلے اپنے مریض کیلئے آپ خون عطیہ کریں۔ جب گھر اور مریض کے اپنے خون عطیہ کر چکے ہوں تو پھر الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کیجئے۔بہت ادب و احترام کے ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ الفلاح فاؤنڈیشن کا اصل مقصد ،خون عطیہ کے سماج میں بیداری پیدا کرنا اور غریبوں کو مفت خون مہیا کرنا ہے۔کوئی فیملی بہت مجبور اور اس کو زیادہ خون کی ضرورت ہو تو ایسی حالت میں الفلاح فاؤنڈیشن ہے۔ ضرورت پڑنے پر پہلے آپ خود خون عطیہ کریں۔پھر آپ اپنے اہل خانہ پھر دوست احباب کو زحمت دیں۔
خون عطیہ کے فوائد
(1) خون عطیہ دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
(2) خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔
(3)خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے،اور تازہ خون بنتا ہے۔
(4)خون عطیہ سے نئے خلیوں کی پیداوار ہوتی ہے۔
(5) خون عطیہ سے آپ اپنی صحت کو لیکر اپ ڈیٹ رہتے ہیں۔
(6) کہا جاتا ہیکہ خون عطیہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتا ہے۔
(7) خون عطیہ جسم پھرتیلا بناتا ہے۔
یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ سال میں کم از کم ایک بار خون عطیہ کرنا آپ کے دل کے دورے کے خطرے کو 88 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔دراصل خون میں آئرن کی زیادہ مقدار آپ کی خون کی نالیوں کو تنگ کر دیتی ہے،جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔بلڈ ڈونیشن کے ذریعہ آپ آئرن کے ان اضافی ذخائر کو ختم کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ کو کوئی متعدی بیماری ہے،بلڈ ڈونیشن اس بیماری کو معلوم کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔ واضح رہے کہ بلڈ ڈونیشن کے بعد بہت جلد خون کے نئے خلیات بن جاتے ہیں۔اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ اگر عوام کو خون عطیہ کے فائدے کا علم ہو جائے تو بلڈ بینک میں خون عطیہ کرنے والوں کی بھیڑ لگ جائے گی۔سچ ہے کہ خون عطیہ صحت اور انسانیت کیلئے بہترین عمل ہے۔
آیئے !سمجھتے ہیں کہ خون ملتا کیسے ہے؟مان لیجئے کہ آپ کے مریض کو O پازیٹیو خون کی ضرورت ہے۔سب سے پہلے آپ مریض کے بھائ،بیٹے،بیٹی،چچا وغیرہ کا خون گروپ چیک کروائیں۔عام طور سے فیملی ممبرز کا بلڈ گروپ میچ کرتا ہے۔اگر میچ کر جائے تو آپ انہیں میں سے اپنے مریض کیلئے خون ڈونیٹ کروا لیجئے۔اگر خدانخواستہ آپ کا مطلوبہ گروپ فیملی کے کسی فرد سے میچ نہیں ہوا تو پھر آپ ڈاکٹر کا بلڈ بینک کے نام لکھا پرچہ (ڈیمانڈ لیٹر) اور ساتھ میں مریض کے خون کا نمونہ لیکر اپنے نزدیکی بلڈ بینک جائیں اور مریض کا کوئ عزیز خون ڈونیٹ کرکے اپنا مطلوبہ گروپ بلڈ بینک سے بدل کر حاصل کر لیں۔کبھی کبھار یہ ہوتا ہے کہ آپ کا مطلوبہ گروپ بلڈ بینک میں موجود نہیں ہوتا ہے تو ایسی حالت میں آپ الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کیجئے اور یہاں بھی آپ ایک بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ کا مطلوبہ گروپ آپ کو دیا جاتا ہے تو بدلے میں آپ کو بھی کسی غریب کیلئے اپنا خون عطیہ کرنا ہوگا۔معزز حضرات،الفلاح فاؤنڈیشن اب صرف غریبوں کو مفت خون مہیا کراتی ہے اور ہمارا اصل مقصد لوگوں کے اندر سے خون عطیہ کے ڈر کو نکالنا اور انہیں بیدار کرنا ہے۔ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ سماج میں لوگوں کے اندر ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا ہو۔آخیر میں قوم کے افراد سے گزارش کریں گے کہ اس بات پر توجہ دیں کہ قوم کا اپنا ایک بلڈ بینک ہونا چاہئے۔اس کیلئے قوم کے لوگوں کی طرف سے کوششیں ہونی چاہئے۔جہاں تک ہمیں علم ہے کہ اتر پردیش سے لیکر دہلی تک مسلمانوں کا اپنا ایک بلڈ بینک بھی نہیں ہے،جو کہ تشویشناک ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن سے وابستہ تمام خیر خواہوں سے گزارش کرتے ہیں کہ آئندہ 28 ستمبر ’’یومِ تاسیس‘‘(یوم حسنِ اخلاق) کی مناسبت سے کچھ پروگرامز،میٹنگز منعقد کر عوام کو الفلاح فاؤنڈیشن کے مقاصد سے آگاہ کریں اور خون عطیہ کے تئیں عوام کو بیدار کریں۔تاکہ الفلاح فاؤنڈیشن نے خون عطیہ کی جو تحریک چھیڑی ہے،اس کو تقویت ملے اور ایک نئی پر مسرت، پر امید صبح کا آغاز ہو۔
ذاکر حسین
بانی: الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) ای میل : alfalahfoundation98@gmail.com

Related posts

ایوان غالب میں عالمی محفل قرأت کا انعقاد آج

www.samajnews.in

حج 2024 :ہندوستان سے 1 لاکھ 39 ہزار 54 عازمین کا انتخاب

www.samajnews.in

راہل گاندھی نے لال چوک پر لہرایا ترنگا

www.samajnews.in