38.4 C
Delhi
جولائی 13, 2026
Samaj News

بریانی میں اضافی رائتہ مانگنے پر 30سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

حیدرآباد، سماج نیوز: 30 سالہ لیاقت اتوار کو ایک دوست کے ساتھ میریڈیئن بریانی ریسٹورنٹ پہنچا تھا۔ یہاں جب لیاقت نے بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگا تو ریسٹورنٹ کے عملے سے جھگڑ پڑے۔ کچھ ہی دیر میں جھگڑے نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی۔ پولس کے مطابق لیاقت اور اس کا دوست نشے کی حالت میں تھے۔ اس نے ریسٹورنٹ سے پیک بریانی منگوائی تھی۔ حملے کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی اور سوشل میڈیا پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد لیاقت اور اس کا دوست تھانے پہنچ گئے۔ وہیں لیاقت نے سینے میں درد کی شکایت کی اور انتقال کر گئے۔ اسپتال لے جانے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

Related posts

آپ‘ گجرات میں بھی مفت بجلی فراہم کرے گی’

www.samajnews.in

ایم ای پی (MEP) دہلی میونسپل کارپوریشن کا لڑے گی الیکشن

www.samajnews.in

بھارتی شہری یوکرین جلد چھوڑ دیں

www.samajnews.in