33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

آبادی پر کنٹرول ضروری

موہن بھاگوت نے حکومت سے کیا مطالبہ،وجے دشمی کے موقع پر موہن بھاگوت نے پہلی مرتبہ خاتون کوہ پیما سنتوش یادو کو بنایا مہمان خصوصی

ناگپور، سماج نیوز:وجے دشمی کے موقع پر ناگپور میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ سوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آبادی کے عدم توازن پر فکرمندی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہندوستان نے تاریخ میں آبادی کے بگڑے ہوئے توازن کے سنگین نتائج برداشت کئے ہیں۔ انہوں نے آبادی کے اضافہ پر قدغن لگانے کے لئے ایک وسیع تر پالیسی تیار کرنے کی اپیل کی اور سماج کے تمام طبقات کو اس پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ناگپور کے ریشم باغ میدان میں بدھ کے روز روایتی وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ آبادی کے عدم توازن کی وجہ سے دنیا کے کئی دوسرے ممالک بھی ٹوٹ گئے اور ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔ مشرقی تیمور، جنوبی سوڈان اور کوسوو اس کی مثال ہیں۔بھاگوت نے مطالبہ کیا کہ حکومت آبادی پر ایک جامع کنٹرول پالیسی تیار کرے۔ انہوں نے کہا، ’’آبادی کی پالیسی کو سنجیدگی سے غور و فکر کے بعد تیار کیا جانا چاہیے اور اسے سب پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ اس جامع پالیسی سے کسی کو مستثنیٰ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔” بھاگوت نے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی بھی پرزور وکالت کی اور کہا کہ مرد اور عورت ہر پہلو اور احترام میں برابر ہیں، ان میں یکساں صلاحیتیں موجود ہیں۔بھاگوت نے وضاحت کی کہ خواتین کا ‘جگت جننی (کائنات کی ماں)’ کے طور پر احترام کیا جاتا ہے لیکن گھر میں ان کے ساتھ ‘غلاموں’ جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا گھر سے شروع ہونا چاہئے اور انہیں معاشرے میں ان کا مناسب مقام ملنا چاہئے۔مہمان خصوصی پدم شری سنتوش یادو کی موجودگی میں آر ایس ایس سربراہ بھاگوت خواتین کو بااختیار بنانے پر بات کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ سنتوش یادو ایک مشہور کوہ پیما ہیں جنہیں وجے دشمی کے موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔ سنتوش آر ایس ایس کی 97 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون مہمان خصوصی تھیں، جنہیں اس طرح کی تقریب میں مدعو کیا گیا۔بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کورونا کی وجہ سے معاشی بحران سے تیزی سے باہر آ رہا ہے اور سری لنکا کے سیاسی بحران اور یوکرین جنگ کے دوران ہندوستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ بھاگوت نے کہا ’’ان دو واقعات کی وجہ سے دنیا میں ہمارا سیاسی وزن بڑھ گیا ہے۔‘‘

Related posts

قرآن مجید کی تعلیم افضل اور باعظمت تعلیم، قرآن پر عمل کرنیوالی قوم ہی غالب رہنے والی ہے:مولانایعقوب بلند شہر ی

www.samajnews.in

حیدر آباد قاضی نجم الدین مالک ٹریول پوائنٹ قتل معمہ،کیا تلنگانہ کی نئی کانگریس سرکار حل کر پائے گی:مطیع الرحمن عزیز

www.samajnews.in

دیپکا کیساتھ تنازع کا گہرا رشتہ، ’پٹھان‘ کے علاوہ کئی فلموں پر ہوا ہے ہنگامہ

www.samajnews.in