23.1 C
Delhi
فروری 16, 2025
Samaj News

قومی سیاست میں اترے چندر شیکھر راؤ

اپنی پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی کو دوبارہ کیا لانچ، ’بھارت راشٹر سمیتی‘ رکھا نام

نئی دہلی، سماج نیوز: لوک سبھا انتخاب 2024 کو پیش نظر رکھتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ یعنی کے سی آر نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰنے قومی سیاست میں قسمت آزمائی کے مقصد سے اپنی پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی کے ایک نئے ایڈیشن کو لانچ کیا ہے۔ اس پارٹی کو انھوں نے ’بھارت راشٹر سمیتی‘ کا نیا نام عطا کیا ہے۔ کے سی آر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’تلنگانہ راشٹر سمیتی اب بھارت راشٹر سمیتی ہے۔‘‘ جب یہ اعلان ہوا تو تقریب میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی اور تھول تھروماولون جیسے مہمانان موجود تھے۔قومی پارٹی کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کے سی آر نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ 2024 میں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مقابلہ کرنے کا مکمل ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کئی اپوزیشن پارٹیوں کو اپنے مشن میں شامل ہونے کے لیے مدعو بھی کیا ہے۔قابل ذکر یہ ہے کہ کے سی آر نے بھلے ہی بھارت راشٹر سمیتی کے نام سے قومی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے، لیکن فی الحال اسے قومی پارٹی ہونے کی شرطوں کو پورا کرنا ہوگا۔ دراصل قومی پارٹی کی شکل میں منظوری حاصل کرنے کے لیے پارٹی کو کم از کم چار ریاستوں میں موجودگی ثابت کرنی ہوگی۔ بھارت راشٹر سمیتی کو کسی چار ریاست اور چار لوک سبھا سیٹوں میں 6 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوگا، یا پھر پارٹی کو کم از کم تین ریاستوں سے 2 فیصد لوک سبھا سیٹیں جیتنی ہوں گی تبھی اس پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ حاصل ہوگا۔بہرحال، کے سی آر اپنی پارٹی کو قومی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے لگاتار کوششیں کر رہے ہیں۔ ٹی آر ایس لیڈر ونود کمار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پارٹی قومی پارٹی کی شکل میں رجسٹریشن کرائے بغیر انتخابی کمیشن کو اطلاع دے کر دیگر ریاستوں میں انتخاب لڑ سکتی ہے۔ اس لیے ٹی آر ایس بھی انتخابی کمیشن کو اطلاع دے کر دیگر ریاستوں میں انتخاب لڑے گی۔ ٹی آر ایس کے ذرائع کے مطابق پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں کئی ریاستوں سے اپنے امیدوار اتارے گی۔

Related posts

منیش سسودیا کو راحت نہیں، 20مارچ تک بھیجے گئے تہاڑ جیل

www.samajnews.in

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی طوفانی بلےبازی، پہلے دن ریکارڈ 506رنز، 112سالہ ریکارڈ توڑا

www.samajnews.in

محمد سمیع کا قہر، بھارت 12سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں، نیوزی لینڈ کی 70 رنز سے شکست

www.samajnews.in