13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

بنگال میں دُرگا وسرجن کے دوران حادثہ

سیلابی پانی میں بہے کئی درجن افراد، 8 ہلاک، متعدد لاپتہ:

 

کلکتہ،سماج نیوز: مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں ’’مال ندی‘‘ میں درگا مورتی ورسرجن کے دوران حادثہ میں اب تک 8افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔کم از کم 15افردا اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور اوروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا کیا ہے ۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ حالانکہ صبح سے بارش ہونے کی وجہ سے بچاؤ کے کاموں میں رکاوٹ آرہی ہے بدھ کی رات درگا پوجا کی مورتی وسرجن کرنے کے لئے مال ندی کے قریب جمع ہوگئے تاہم 8.30بجے ندی میں طغیانی آگئی اور دیکھتے دیکھتے 20سے 25افراد ندی میں بہہ گئے ۔باقی افراد محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام پہنچ گئے ۔ جلپائی گڑی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مومیتا گودارا بوس نے بتایا کہ رات تک دریا سے آٹھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں بچاؤ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر بھی لاپتہ افراد کی تلاش کی جاری ہے ۔ریاستی وزیر برائے وزرات پسماندہ طبقات کی بہبود بلو چک برائیک جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ وہ مال ودھان سبھا حلقہ سے ممبر اسمبلی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ وزیر نے کہا کہ تیز کرنٹ میں بہت سے لوگ کچھ سمجھنے سے پہلے ہی بہہ گئے ۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ واقعہ کے وقت سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔مشتعل مکینوں نے رات گئے مال اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ بعد ازاں پولس کی بھاری نفری نے جا کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے راحت بچائو کے کام میں تیز ی لانے کی درخواست دی ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘درگا وسرجن کے دوران جلپائی گوڑی کی مال ندی میں ایک المناک حادثے میں 8لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ ان کے اہل خانہ کیساتھ ہم تعزیت کرتے ہیں ۔زخمی افراد کی اسپتال میں علاج جارہی ہے ۔میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولس، شہری دفاع کے رضاکاروں اور مقامی نوجوانوں کی کوششوں سے تقریباً 70افراد کو بچا لیا گیا۔ میں ان کی بے لوث خدمات کو سراہتی ہوں۔ فی الحال، کسی اور کے لاپتہ ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ کے ٹویٹ کے مطابق ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر کھول دیا گیا ہے ۔ مقامی لوگ کسی بھی مدد کے لیے وہاں رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کے لواحقین کو 2لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ زخمیوں کو 50ہزار روپے دیے جائیں گے۔

Related posts

ناصراور جنید کے اہل خانہ سے ملے عمران پرتاپ گڑھی، انصاف دلانے کا دیا بھروسہ

www.samajnews.in

نوٹ بندی سے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچا: کانگریس

www.samajnews.in

راجستھان میں 68 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

www.samajnews.in