سید پرویز قیصر
تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں2-1 سے کامیابی کے بعدہندوستان کی نگاہیں اب تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز جیتنے پر ہیں جس میں ہندوستان کے جیتنے کے چانس زیادہ نظر آر ہے ہیں۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کا پہلا میچ جمعرات (6 اکتوبر) کو لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا یہ89 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور ہندوستان میں29 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔
ابھی تک ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جو87ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں49میں جنوبی افریقہ نے اور35 میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہیں۔دونوں کے مابین تیں میچ نامکمل بھی رہے ہیں۔ ہندوستان نے اپنے گھر پرجنوبی افریقہ کے خلاف 28 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سے15 جیتے ہیںاور 13 میچوں میں اسے ہار ملی ہے ۔دن اور رات کے 51ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سے جنوبی افریقہ نے27 جیتے ہیں۔ ہندوستان نے21 میچوں میں جیت درج کی ہے جبکہ تین میچ ٖنامکمل رہے ہیں۔آخری پانچ میچوں میں ہندوستان نے دوا ور جنوبی افریقہ نے تین جیتے ہیں۔ لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے درمیان ابھی تک کوئی ایک روزہ بین الاقوامی میچ نہیں ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جو آخری سریز جنوبی افریقہ میں جنوری 2022 کھیلی گئی تھی اجس میں جنوبی افریقہ نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
ہندوستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا اسکور50 اوور میں تین وکٹ پر401 ہے جو اس نے گوالیار میں24 فروری2010 کو بنایا تھا۔ جنوبی افریقہ کا ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور50 اوور میں چار وکٹ پر438 ہے جو اس نے ممبئی میں25 اکتوبر2015 کو بنایا تھا۔ڈربن میں22 نومبر2006 کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی پوری ٹیم29.1 اوور میں91 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی جو اس کا جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔جنوبی افریقہ کا یبندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور 48 اوور میں117 ہے جو اس نے26 ستمبر1999 کو بنایا تھا۔
سچن ٹنڈولکر نے گوالیار میں24 فروری2010 کو کھیلے گئے میچ میں147 بالوں پر25 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر200 رن بنائے تھے جو ہندوستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری بھی تھی۔ جنوبی افریقہ کے جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکورکا ریکارڈ کونٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنہوں نے جوہانسبرگ میں5 دسمبر2013 کو121 بالوں پر18 چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔سنیل جوشی نے نیروبی میں26 نومبر1999 کو کھیلے گئے میچ میں چھ رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ہندوستان کے لئے جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ جنوبی فریقہ کے لئے یہ ریکارڈ ایلن ڈونالڈ کے پاس ہے جو کولکاتہ میں10 نومبر 1991 کو29 رن دیکر پانچ وکٹ لینے میں کامیاب دہے تھے۔
previous post
next post