13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

ہند-پاک کے مابین’جنگ‘ آج

ٹی20-عالمی کپ میں دلچسپ مقابلہ متوقع

نئی دہلی، سماج نیوز: ٹیم انڈیا ٹی20-عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف اتوار(23 اکتوبر) کوملبورن کرکٹ گراونڈمیں کھیلے گی۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین ابھی تک جو گیارہ ٹی20-بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ہندوستان نے سات میچوں میں اور پاکستان نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان ایک میچ ٹائی بھی رہا ہے جس میں بول آوٹ میں ہندوستان نے جیت درج کی تھی۔ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ چھ مرتبہ ہوا ہے جس میں ہندوستان نے چار میں جیت اپنے نام کی ہے۔پاکستان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔ ہندوستان کے خلاف پاکستان نے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں واحد کامیابی دوبئی میں 24 اکتوبر2021 میں ہوئے میچ میںحاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے دس وکٹ سے جیت درج کی تھی۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جو آخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ہندوستان نے تین اور پاکستان نے دو میں جیت اپنے نام کی ہے۔دونوں کے درمیان جو آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ 4 ستمبر2022 کو کھیلا گیا تھا اس میں پاکستان نے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ پاکستان کی یہ جیت ٹونٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف تین میچوں میں پہلی تھی۔ہندوستان کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں پانچ وکٹ پر192رن ہے جو اس نے احمد آؓباد میں28 دسمبر2012 کو بنایا تھا۔ پاکستان کا ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 19.5 اوور میںپانچ وکٹ پر182 رن ہے جو اس نے دوبئی میں4 ستمبر2022 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ڈھاکہ میں27 فروری2016 کو ہوئے میچ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی17.3 اوور میں83 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا ہندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور 20 اوور میں9 وکٹ پر133 رن ہے جو اس نے بنگلور میں25 دسمبر2012 کو بنایا تھا۔
ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز وراٹ کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے کولمبو میں30 ستمبر2012 کو61 منٹ میں61 بالوں پرآٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر78 رن بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے بڑاانفرادی کرنے کا ریکارڈ محمدرضوان کے پاس ہے جنہوںنے دوبئی میں24 اکتوبر 2021 کو87 منٹ میں55 بالوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 79 رن بنائے تھے۔ تیز بالر محمد آصف نے ڈربن میں14 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں18 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ہندوستان کے خلاف پاکستان کے لئے سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ تیز بالربھونیشور کمار کے پاس ہے جنہوں نے دوبئی میں28 اگست 2022 کو ہوئے میچ میں چاراوور میں ا26رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس وقت ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ کی رینکنگ میں ہندوستان کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کوچوتھاا مقام حاصل ہے۔ ہندوستان اور پاکستان سے پہلے بیلی رایو اوول، ہوبرٹ میںسری لنکا اور اآئیر لینڈ کے درمیان گروپ اے کا میچ کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے آئیر لینڈ کے خلاف دونوں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Related posts

کلیۃالصديقۃ الاسلامی للبنات لکھنؤ میں تقریب ختم صحیح البخاری، تعلیمی مظاہرہ اوراجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in

جامعہ احسن العلوم، بی بلاک جہانگیر پوری میں جشن یوم آزادی کا انعقاد

www.samajnews.in

ایم سی ڈی انتخاب سے پہلےہی ایک سیٹ ہار گئی ’آپ‘

www.samajnews.in