25.1 C
Delhi
نومبر 13, 2024
Samaj News

دنیا کی حالت ٹھیک نہیں، ہندوستان خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے: وزیر اعظم

 

روزگار میلہ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم مودی کا بیان، کہا ’100سالوں کا مسئلہ 100دن میں حل نہیں ہو سکتا‘

نئی دہلی،سماج نیوز:وزیر اعظم نریندر مودی نے دھن تیرس کے دن یعنی 22 اکتوبر کو ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار میلے کا آغاز کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر 10 لاکھ کارکنوں کے لیے بھرتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’بے روزگاری اور خود روزگاری کا 100 سال پرانا مسئلہ 100 دنوں میں حل نہیں ہو سکتا۔ روزگار میلہ حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے کہا، حکومت مینوفیکچرنگ، سیاحت پر توسیع پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، کیونکہ یہ بہت سے روزگار پیدا کرتے ہیں۔پی ایم مودی نے کورونا کی وبا کے دوران ان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، "کورونا کی وبا کے دوران ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مرکز کی 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مدد سے 1.5 کروڑ سے زیادہ ملازمتوں کا بحران ٹل گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تقریب کے دوران 75000 نئے تعینات ہونے والوں کو تقرری کے خطوط فراہم کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ایک بیان کے مطابق، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کو پورا کرنے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے، تمام وزارتیں اور محکمے منظور شدہ آسامیوں کے تئیں موجودہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہے ہیں۔” ملک بھر سے نئے بھرتی ہونے والے افراد حکومت ہند کی 38 وزارتوں؍محکموں میں شامل ہوں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا میں اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہیں اور کئی ممالک سنگین اقتصادی بحران کا شکار ہیں، اس دوران ہندوستان خود کو عالمی بحران سے بچانے کے لیے مسلسل نئے اقدامات کر رہا ہے اور خطرہ مول لے رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات اس وقت عالمی بحرانوں سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہے اور حکومت ملک میں انٹرپرائز، روزگار اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کے روزگار میلے کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اگر ہندوستان خود کو کووڈ-19اور عالمی اقتصادی بحران سے اگر خود کو بچانے میں کامیاب رہا ہے تو یہ اس لئے ممکن ہوپارہا ہے کیونکہ گزشتہ 8برسوں میں ہم نے ملکی معیشت کی وہ خامیاں دور کر دی ہیں جو رکاوٹیں پیدا کرتی تھیں۔ اس پروگرام میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مختلف عہدوں کے لیے منتخب 75ہزار امیدواروں کو تقرری خط تقسیم کیے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’بے روزگاری اور خود روزگاری کا 100 سال پرانا مسئلہ 100 دنوں میں حل نہیں ہو سکتا۔ روزگار میلہ حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے کہا، حکومت مینوفیکچرنگ، سیاحت پر توسیع پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، کیونکہ یہ بہت سے روزگار پیدا کرتے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا ’آج ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے ۔ سات آٹھ برسوں میں ہم دسویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے حالات ٹھیک نہیں اور بڑی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں اور کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری سمیت کئی مسائل اپنے عروج پر ہیں۔ کووڈ-19وبائی مرض کے مضر اثرات سو دنوں میں ختم ہونے والے نہیں ہیں۔وزیر اعظم نے کہا’لیکن اس کے باوجود ہندوستان پوری طاقت کے ساتھ مسلسل نئی نئی پہل کرکے ، تھوڑا سا خطرہ مول لے کر یہ کوشش کررہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو دنیا میں پھیلے بحران سے بچا سکیں، اس کے ہمارے ملک پر کم اثرات ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا امتحانی دور ہے لیکن آپ سب کے آشیرواد اور آپ سب کے تعاون سے ہم اب تک بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اس لیے ممکن ہو رہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہم نے ملکی معیشت کی وہ خامیاں دور کر دی ہیں، جو رکاوٹیں کھڑی کرتی تھیں۔ خیال ر ہے کہ کووڈ -19سے عالمی سپلائی چین میں خلل، یوکرین کی جنگ سے ایندھن اور اجناس کی منڈی میں اتھل پتھل کے درمیان اس وقت امریکہ اور یورپ میں افراط زر اپنے عروج پر ہے ۔ وہاں کے مرکزی بینک افراط زر کو روکنے کے لیے شرح سود بڑھا رہے ہیں جس سے ہندوستان جیسے ممالک کی کرنسیوں کی شرح تبادلہ پر دباؤ پڑ رہا ہے ۔ اس کے باوجود ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک بنا ہوا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور سیاحت وہ دو شعبے ہیں جن میں بڑی تعداد میں ملازمتیں ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مرکزی حکومت ان پر بہت جامع انداز میں کام کر رہی ہے ۔ پوری دنیا سے کمپنیوں کے ہندوستان آنے ، ہندوستان میں اپنی فیکٹریاں لگانے اور دنیا کی مانگ کو پورا کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت، پرائیویٹ سیکٹر، چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کی مضبوطی کے لیے ماحول بنا رہی ہے ۔ یہ ملک کے سب سے بڑے روزگار دینے والے شعبے ہیں۔

Related posts

دہلی میں 13 سے 20 نومبر تک نافذ ہوگا طاق-جفت فارمولہ

www.samajnews.in

دشمن بڑا شاطر ہے وہ قاتل بھی ہے اور فریادی بھی

www.samajnews.in

راہل کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوئیں پرینکا گاندھی

www.samajnews.in