Samaj News

سنسنی خیز مقابلہ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا

آخری گیند پر کوہلی-پانڈیا نے ٹیم کو دلائی دلچسپ جیت،وراٹ کوہلی نے بنائے ناٹ آؤٹ 82 رن،4وکٹ سے دی شکست

نئی دہلی :نئی دہلی، سماج نیوز: ٹی- 20 عالمی کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلہ کے دوران 4 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رن بنائے۔ جواب میں وراٹ کوہلی کے 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رن کی بدولت ہندوستان نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا۔ وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انہیں نمبر ون بلے باز کیوں کہا جاتا ہے۔ ٹی 20-ورلڈ کپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے 31 رنز پر 4 بڑی وکٹیں گنوا دی تھیں ۔ اس کے بعد کوہلی اور ہاردک پانڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ ساتھ ہی ٹیم نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے ہار کا بدلہ بھی لے لیا ۔ اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور شان مسعود نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کوہلی نے 53 گیندوں پر ناٹ آوٹ 82 رنز بنائے۔ انہوں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ دوسرے اوور میں کے ایل راہل 8 گیندوں پر 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد حارث رؤف نے ہندوستان کو دو بڑے جھٹکے دئے۔ روہت 7 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد سلپ پر کیچ ہو گئے۔ وہیں سوریہ کمار یادو نے 10 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹ کیپر رضوان کو کیچ دے دیا۔ اس کے بعد اکشر پٹیل 3 گیندوں پر 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ہندوستان کے 100 رنز 15ویں اوور میں پورے ہوئے۔ ٹیم کو آخری 30 گیندوں پر 60 رنز بنانے تھے۔ رؤف نے 16واں اوور کرایا۔ انہوں نے 6 رنز دئے۔ نسیم نے بھی 17ویں اوور میں 6 رنز دئے۔ اب 18 گیندوں پر 48 رنز درکار تھے۔ شاہین آفریدی نے 18واں اوور کرایا۔ کوہلی نے اوور میں 3 چوکے لگائے۔ اوور میں 17 رنز بنائے۔ اب 12 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے۔

19واں اوور تیز گیند باز حارث رؤف نے پھینکا۔ پہلی 4 گیندوں پر صرف 3 رنز بنے۔ مگر کوہلی نے 5ویں اور چھٹی گیند پر چھکا لگادیا۔ اب ہندوستان کو 6 گیندوں میں 16 رنز بنانے تھے۔ یہ اوور بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز نے پھینکا۔ پانڈیا پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ ایک چوکا اور دو چھکے مارے۔ دوسری گیند پر دنیش کارتک نے ایک رن لیا۔ کوہلی نے تیسری گیند پر 2 رنز لئے۔ چوتھی گیند پر چھکا مارا۔ یہ نوبال ہوگئی۔ اب 3 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے۔ کوہلی چوتھی گیند پر بولڈ ہوگئے، لیکن فری ہٹ کی وجہ سے آؤٹ نہیں ہوئے اور اس گیند پر 3 رنز بھی ملے۔ اب 2 گیندوں پر 2 رنز درکار تھے۔ کارتک 5ویں گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔ انہوں نے 2 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ اب ایک گیند پر 2 رنز درکار تھے۔ نواز نے اگلی گیند کو وائیڈ پھینک دیا۔ اشون نے آخری گیند پر ایک رن ​​لے کر ٹیم کو جیت دلائی۔

اس سے پہلے پاکستان نے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ۔ ہندوستانی کی طرف سے پہلا اوور بھونیشور کمار نے ڈالا، جنہوں نے اپنے اوور میں صرف ایک رن دئے ۔ اس کے بعد دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو آوٹ کردیا ۔ بابر اعظم اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ اس کے بعد شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر محمد رضوان کچھ خاص نہیں کرسکے اور انہیں بھی ارشدیپ سنگھ نے پویلین کی راہ دکھادی ۔ محمد رضوان صرف چار رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔تاہم اس کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے اننگز کو سنبھالا ۔ محمد افتخار کے کچھ شاندار چھکے لگائے اور اپنی نصف سنچری پوری کی ۔ تاہم افتخار زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر سکے اور 51 رنز بناکر محمد سمیع کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد شاداب خان آئے ، مگر وہ کچھ زیادہ نہیں کرسکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ وہ صرف پانچ رنز بنا سکے ۔ اس کے بعد حیدرعلی آئے اور وہ بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے صرف دو رنز بنائے ۔ حیدر کے بعد نواز آئے اور انہوں نے دو چوکے مارے ، مگر پھر وہ بھی ہاردک پانڈیا کا شکار بن گئے ۔ نواز نے صرف نو رنز بنا سکے۔

 

Related posts

جیت ملائم سنگھ کو سچی خراج عقیدت، سماجوادی پارٹی نے منفی سیاست کو شکست دی: اکھلیش یادو

www.samajnews.in

حکمرانوں کے حقوق

www.samajnews.in

یورپ میں تمام ریکارڈز توڑ چکا، اب ایشیا میں نئے چیلنجز ہیں: رونالڈو

www.samajnews.in