21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

قاری قرآن سے ایک بار پھر بھروٹھیامستحکم کا نام روشن ہوا

ڈومریا گنج، سماج نیوز سروس: مورخہ 3فروری 2024بروز ہفتہ کو حافظ و قاری سید کاشف قمر ہاشمی ابنِ سید عرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) نے جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ سے قرآن کریم کی قرأت کی سند حاصل کیا الحمدللہ۔صوبہ اترپردیش مشرق کے ضلع سدھارتھ نگر تحصیل ڈومریاگنج کے مشہور و معروف گاؤں بھروٹھیا مستحکم کے عزیزم سید کاشف قمر ہاشمی سلمہ نے مدرسہ انوارالاسلام مہوا بسم اللہ خاں تحصیل اترولہ ضلع بلرامپور سے حافظ و قاری نورالدین انواری فرقانی کے ذریعہ حفظ مکمل کیا نیز امسال ضلع باندہ اترپردیش کے عالمی شہرت یافتہ اسلامی ممتاز ادارہ جامعہ عربیہ ہتھورا سے قرأت قرآن مجید کی سند حاصل کرکے پیارے گاؤں بھروٹھیا مستحکم کے نام کے ساتھ ضلع سدھارتھ نگر اترپردیش مشرق کا نام بھی روشن کیااس مبارک موقع پر قرآن مجید کی اس پُر سعید تقریب میں ضلع سدھارتھ نگر سے ان کے والدِ محترم سید عرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) اپنے پیارے دوست مولانا وارث علی قاسمی کے ساتھ اپنے پیارے والد حافظ سید نورالہدی ہاشمی (حافظ جی) و والدہ کی دعاؤں سے تقریباً 400چار سو کلومیٹر موٹر سائیکل سفر طے کرکے شامل ہوئے جہاں جامعہ عربیہ ہتھورا کے صدر دروازے پر حضرات اساتذہ کرام و طلباء اسلام نے پرتپاک انداز میں مبلغ کے شایانِ شان استقبال کیا۔دستار بندی بدست جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ کے شیخ الحدیث و صدر مفتی حضرت مولانا مفتی سید محمد عبیداللہ الاسعدی و حضرت مولانا عتیق الرحمن قاسمی بہرائچی ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ ہتھورا کے مبارک ہاتھوں سے جامعہ عربیہ ہتھورا کے اساتذہ کرام و طلباء اسلام کے سامنے ہوئی۔
جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ ایک ایسا اسلامی ادارہ ہے جس کو ضلع سدھارتھ نگر موضع بھروٹھیا مستحکم سے تعلق رکھنے والے عارف بااللہ حضرت مولانا سید سہراب علی ہاشمی جامعی مجددی نقشبندی چشتی سہروردی کے دنیائے ولایت کے ممتاز لائق فائق شاگرد عارف بااللہ مفکر اسلام حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد باند وی نوراللہ مرقدہ نے قائم کیا جنھوں نے سال 1997میں دائی اجل کو لبیک کہا بروقت جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ کے سربراہ اعلیٰ عارف بااللہ باندوی کے جانشین اکبر حضرت مولانا قاری سید حبیب احمد ثاقبی باندوی دامت برکاتہم العالیہ ہیں اور قاری باندوی مرحوم کے نواسے حضرت مولانا مفتی سید محمد انس ثاقبی دامت برکاتہم العالیہ روز افزوں جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ کو ترقیات کی منزل پر لے جارہے ہیں آج جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ ساری دنیا میں اپنے فارغین کے دعوت و تبلیغ کے باعث علم و عمل کے میدان میں لوہا منوا چکا ہے۔ الحمدللہ
اس قرآنی پروگرام میں قاری قرآن کے استاذ حافظ و قاری شریف احمد ثاقبی صاحب حضرت مولانا مسرت صاحب استاذ جامعہ حافظ و قاری سعید احمد صاحب حافظ و قاری سید ظفر حسین ثاقبی باندوی و قاری قرآن کے چھوٹے بھائی عزیزم سید ثاقب ثمر ہاشمی (Doctor Hashmi) سلمہ و جملہ اساتذہ طلباء و علاقہ دیار کے ہزاروں احباب نے شرکت کی۔

Related posts

مدارس پر آسام حکومت کا عتاب

www.samajnews.in

بجلی سبسڈی گھوٹالہ: اجے ماکن، ہارون یوسف اورنریندرناتھ نےلیفٹیننٹ گورنر سے کی ملاقات

www.samajnews.in

اتھارٹی ریلائنس ریٹیل میں 4966.80کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ابوظہبی انویسٹمنٹ

www.samajnews.in