27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

قرآن سے شغف رکھنے والا ہمیشہ سرخ رہتا ہے : مرزا ارشد بیگ

ممبر وخصوصی ترجمان مسلم کمیشن حکومت نیپال سے مسابقہ قرآن سے متعلق زاہد آزاد جھنڈا نگری کا ایک اہم انٹرویو

جھنڈا نگر؍نیپال، سماج نیوز سروس: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو میں میں سعودی ایمبسی دہلی و مسلم کمیشن حکومت نیپال کے خصوصی تعاون سے10؍11_فروری کو ہوٹل میریٹ میں منعقد ہونے جا رہا ہے اس موقع پر مسلم کمیشن کے رکن رکین واس مسابقے خصوصی ترجمان مسٹر ارشد مرزا سے راقم الحروف زاہد آزاد جھنڈانگری ۔نے کچھ خاص سوالات کئے جس کے جوابات مسٹر ارشد مرزا حفظہ اللہ نے بہت ہی باوقار انداز میں دیا ۔
زاہدآزاد جھنڈانگری
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ارشد مرزا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت آپ کیسے ہیں ارشد مرزا نے پوچھا؟
زاہدآزاد-الحمدللہ
سوال : آپ قران کریم جیسی عظیم کتاب کے مسابقے کے اہم ذمے دار ہیں ۔اس مسابقے کے فوائد کیا ہیں ؟

جواب: دیکھئے قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے اور تمام لوگوں کے لئے باعث رشدو ہدایت وبرکت ۔ اس سے شغف رکھنے والا ہمیشہ سرخرو رہتا ہے، اس کی زندگی میں کمال کی تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔

سوال: ہر مسلمان قران سے شغف کیوں رکھتا ہے ؟
جواب:قرآن کے سرچشمۂ ہدایت ہے اس لئے ہر مسلمان کا اس سے دلی لگاؤ رکھنا ضروری ہوتا ہے، یہاں تک کہ ہر عمر ہر طبقے کا مسلمان اس کی تلاوت کو باعث خیر وبرکت و اکرام سمجھتا ہے ۔
سوال:صرف خیر برکت ہی کیوں سمجھتا ہے ؟
جواب: آج کے اس مصروف ترین زمانے میں بھی مسلمان بے شمار مصروفیات کے باوجود کچھ آیتوں کی تلاوت کرلیتا ہےاور اسے اپنی لئےسعادت سمجھتا ہے،جو یقینا ہم مسلمانوں کے لئے بہت ضروری ہے۔

سوال:آپ کے نزدیک اس مسابقے کا کیا فایدہ ہے ؟
جواب: اس مسابقے سے ان شا ء اللہ بہت فائدے ہوں گے ۔اس مسابقے کے بعد جب بچے اپنے اضلاع وشہروں اور گاوں میں جائیں گے اور اپنے مقابلے کا واقعہ بتلائیں گے اور انعامات جو یقینا گراں ولایق قدر ہیں دکھلائیں گے تو یہ مہمیز کا کام کرےگا اس سے اور بچوں میں قران پڈھنے ویاد کرنے کا شوق پیدا ہوگا یہی اس مسابقے مقصد بھی ہے ۔تاکہ ہمرا سماج تعلیم یافتہ ہو ۔
سوال:حکومت سعودی عرب کا یہ (مسابقہ قرآن)اقدام آپ کو کیسا لگا ؟
جواب:دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان آباد ہیں اس کے حفظ ونشر کرنے کا خاص اہتمام کرتے ہیں ، لیکن اس حوالے سے سعودی حکومت کو منفرد اعزاز حاصل ہے، بہت سی تنظیمیں ہیں جن کا کام مساجد میں حلقات تحفيظ کا قیام، اور اچھے قراء کی نگرانی میں بچوں کو قرآن یاد کروانا ہے بلکہ اس کا دائرہ عورتوں تک پھیلا ہوا ہے اور ان کے لئے بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے. قرآن چھپائی کے لئے خاص کر ’’فہد قران کمپلیکس‘‘ قائم کرنا سعودی حکومت کی قرآن پاک سے محبت اور لگاؤ کی ایسی دلیل ہے جو روز روشن کی طرح عیاں ہے، الحمد للہ اس سے پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔
سوال:آپ کی اردوزبان بہت صاف ستھری ہے اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب:حضور عالی یہ آپ جیسے علماء کرام و حفاظ عظام کی صحبت سے سیکھا ہے ہم نے یہ مکتب کے اساتذہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔بچہ جو مکتب میں سیکھتا ویاد کرتا ہے وہ آیات تاعمر یاد رہتی ہیںاس لئے مکتب میں دینی کی تعلیم بہت ضروری ہے ۔
یہ تھے مسلم کمیشن کے رکن و ترجمان جناب ارشد مرزا حفظہ اللہ کے زریں خیالات۔ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حکومت سعودی عرب مختلف ممالک میں موقع مناسبت سے قرآن مسابقہ کاانعقاد اور دیگر رفاہی کام کراتی رہتی ہے، اس میں دامے درمے مدد کرتے رہنا اس کا شیوہ ہے لیکن شاہ عبد العزیز عالمی قرآن مسابقہ جو ہر سال مکہ میں منعقد ہوتا ہے سعودی عرب کا اپنی نوعیت کا منفرد کارنامہ ہے اور مختلف ناحیہ سے نتیجہ خیز ہے، اس میں طالب کی شمولیت ہی منفرد اعزاز بخش دیتا ہے۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ جو فراست وبصیرت سے مالا مال ہیں اللہ ان سب کی حفاظت فرمائے مملکت کے جائز مقاصد قیام کی تکمیل میں ان کا ہر ممکن تعاون رہاہے، مخلص دیندار افراد کے ذریعہ ان کے عزائم و حوصلے کو تقویت بخشے، اور صحیح رہنمائی فر مائے.

سعودی ایمبسی دہلی دینی امور کے شیخ بدرالعنزی حفظہ اللہ بہت سرگرم قسم اور فعال انسان ہیں جو دوراندیشی سے مالامال دین و دعوت سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں ہمیشہ ملک وملت کے تئیں فکرمند رہتے ہیں بڑے سلیقے اور خوش اسلوبی سے دعوتی امور انجام دیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو صحت و توانائی سے نوازے ، ان کی عمر میں برکت دے، ہم مسلمانوں کے لئے خاص کر جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں انہیں مزید دینی دعوتی و رفاہی امور انجام دینے کی توفیق سے نوازے اس مسابقے میں ملحق دینی شیخ بدر العنزی اور نائب ملحق دینی شیخ عبد اللطیف الکاتب حفظہما اللہ کا بہت ہی اہم کردار رہا ہے جن کی کوششوں کواللہ شرف قبولیت بخشے۔ اس مسابقہ کے انعقاد میں مولانا عبد القیوم مدنی استاد جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نیپال اور ان کے معاونین کا بھی اہم کردار رہا ہے اللہ شرف قبولیت سے نوازے۔ اللہ سعودی عرب کے حکمرانوں اور رعایا کو سدا سلامت رکھے دشمنو ں کے شر وفساد حاسدین کے بغض و حسد سے محفوظ و مامون رکھے۔ اس مسابقہ کے انتظام وانصرام میں مولانا عبد القیوم مدنی استاد جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر وان کے رفقاء کا اہم کردار رہا ہے۔

Related posts

بھگوان ہنومان‘ کو نوٹس’

www.samajnews.in

‘سیاست پاکستان میں، جوڑ توڑ لندن میں’

www.samajnews.in

کوہلی اور پانڈیا نے چھین لی پاکستان سے فتح

www.samajnews.in