Samaj News

نیپال کی راجدھانی کا ٹھمنڈو میں ملکی پیمانہ پر حفظ قرآن کریم کا دو روزہ عظیم الشان مسابقہ کا انعقاد

وزارت برائے اسلامی امور سعودی عرب کے تعاون اور سعودی سفارتخانہ نیپال اور مسلم کمیشن نیپال کے زیر نگرانی ہوگا منعقد
ملک کے طول وعرض سے پورے جوش وخروش سے طلباء نے فارم پُر کیا ہے اور چند دنوں میں ہی تینوں زمروں میں طلباء کی تعداد مطلوبہ تعداد سے تجاوز کرگئی: شمیم میاں انصاری -صدر مسلم کمیشن(حکومت نیپال)
زاہدآزاد جھنڈانگری

کاٹھمنڈو؍نیپال، سماج نیوز سروس: 10؍11فروری 2024کو راجدھانی کاٹھمنڈو میں کل نیپال حفظ قران کریم انعامی مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ تقریباً ایک ماہ قبل اس مسابقہ میں شرکت کے متمنی طلبہ و طالبات کے لئے ایک گوگل فارم جاری کیا تھا جس کے ذریعے وہ اپنا اندراج مسابقہ میں کرا سکتے تھے۔واضح رہے کہ یہ مسابقہ کل چار زمروں پر مشتمل تھا (۱) مکمل قرآن (۲) 20 پارے (۳) 10 پارے (۴) 2 پارے ہر زمرے میں 50؍50 طلبہ مطلوب تھے البتہ چوتھے زمرے میں 100 طلبہ اور 100 طالبات کی تعداد مطلوب تھی۔
مسلم کمیشن کے صدر شمیم میاں انصاری کی اطلاع کے مطابق ملک کے طول و عرض سے پورے جوش و خروش سے طلبہ نے فارم پر کیا اور چند دنوں میں ہی ابتدائی تین زمروں میں طلبہ کی تعداد مطلوبہ تعداد سے تجاوز کر گئی۔
پہلے زمرہ ( مکمل قرآن) میں کل 118 درخواستیں موصول ہوئیں۔ دوسرے زمرے ( 20 پارہ) میں کل141 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ تیسرے زمرے(10 پارہ) میں کل 87 درخواستیں موصول ہوئیں۔چونکہ مذکورہ تینوں زمرے میں موصول درخواستیں مطلوبہ نشستوں سے زائد تھیں اس لیے مسلم کمیشن تینوں زمرے سے 50؍50 طلبہ کو منتخب کرنے کے لیے 6؍7 فروری 2024 کو بذریعہ زوم ایک آن لائن مسابقت کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
پہلے زمرے کو A, B, C تین گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔نمبر شمار 1 سے 38 تک کے طلبہ کو گروپ A میں رکھا گیا ہے۔39 سے 77 تک کے طلبہ کو گروپ B میں رکھا گیا ہے،جبکہ 78 سے 118 تک کے طلبہ کو گروپ C میں رکھا گیا ہے۔
تینوں گروپ کے طلبہ کا انٹرویو 6 فروری صبح 10 بجے سے شروع ہوگا ہر گروپ کے طلبہ کے لئے الگ الگ زوم آئی ڈی اور پاسورڈ بنایا گیا ہے۔
Group A : ID: 2717281980
Password: 12345
Group B : 3958101260
Password:12345
Group C: 9067396954
Password: 12345
دوسرے زمرے ( 20 پارہ) کے طلبہ کو 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ،گروپ A میں 1 سے 35 تک کے طلبہ کو رکھا گیا ہے ۔
گروپ B میں 36 سے 70 تک کے طلبہ کو رکھا گیا ہے ۔گروپ C میں 71 سے 108 تک کے طلبہ رکھا گیا ہے۔گروپ D میں 109 میں سے 141 تک کے طلبہ کو رکھا گیا ہے ۔گروپ A اور B کا انٹرویو 6 فروری صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔جبکہ گروپ C, D کا انٹرویو 7 فروری صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔ ہر گروپ کی زوم آئی ڈی اور پاسورڈ مختلف ہے۔
Group A ID:2823954692
Password:23456
Group B id: 8911696510
Password:23456
Group C id:9067396954
Password:23456
Group D id : 2717281980
Password:23456
چوتھے زمرے (10پارہ) کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ A میں 1 سے 44 تک کے طلبہ کو رکھا گیا ہے اور دوسرے گروپ میں 45 سے 87 تک کے طلبہ کو رکھا گیا ہے۔دونوں گروپ کے طلبہ کا انٹرویو 7 فروری صبح 10 بجے سے شروع ہو گا ۔ہر گروپ کی آئی ڈی پاسورڈ الگ الگ ہے جس کا استعمال کر کے طلبہ بزریعہ زوم انٹرویو دے سکیں گے۔
Group A ID: 8911696510
Password:34567
Group B id: 2823954692
Password:34567
اللہ اس مسابقہ کو قوم و ملت کے لیے نفع بخش بنائے اور مسابقہ کرانے والوں کو اجر جزیل سے نوازے۔

Related posts

بھگوان ہنومان‘ کو نوٹس’

www.samajnews.in

زکوٰۃ کے بعض معاصر مسائل

www.samajnews.in

یوم عید الاضحی ،نماز عید اور قربانی باعث سعادت ونجات

www.samajnews.in