18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

مدرسہ رئیس العلوم پرسیا اٹوا میں 75واں یوم جمہوریہ جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

پرچم کشائی کیساتھ قومی گیت اور قومی ترانہ کے علاوہ 26جنوری سے متعلق تقریر اور نظم بچوں نے پیش کیے، حافظ صفی الرحمن نے صدارتی خطاب پیش کیے

اٹوا؍سدھارتھ نگر،سماج نیوز: 26 جنوری 2024 کو 75 واں یوم جمہوریہ منایا گیا۔ یومِ جمہوریہ پورے ہندوستان میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں میں قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں، ملک بھر میں ثقافتی تقریبات منعقد کروائی جاتی ہیں ۔اسی مناسبت سےمدرسہ رئیس العلوم پرسیا اٹوا میں بھی ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مدرسہ کے بچوں اور بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پرچم کشائی کی گئی ساتھ ساتھ قومی گیت اور قومی ترانہ پیش کیا گیا بچوں نے حب الوطنی اور 26جنوری سے متعلق تقریر اور نظم پیش کئے۔ اخیر میں حافظ صفی الرحمٰن صاحب حفظہ اللہ نے صدارتی خطاب پیش کئے اور کہا کہ ہمارا دستور دنیا کا سب سے بڑا دستور ہے جسے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی رہنمائی میں بنایا گیا اسی دستور کے ابتدائی حصے میں لکھا گیا ہے: ’’ہم ہندوستانی عوام یہ تجویز کرتے ہیں کہ ہندوستان کو ایک آزاد سماج وادی، جمہوری ملک کی حیثیت سے وجود میں لایا جائے۔ جس میں تمام شہریوں کے لیے سماجی، سیاسی، معاشی، آزادئ رائے، انفرادی تشخص اور احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور ملک کی سالمیت و یکجہتی کو قائم و دائم رکھا جائے گا‘‘۔
دستور کے نفاذ کے بعد عوام کو امید تھی کہ اب ہماری آواز سنی جائے گی،مظلوموں کو انصاف ملے گا ، اقلیتوں کو سماج میں تحفظ اور برابری کے مواقع دستیاب ہوں گے ، نچلے طبقے کو امید تھی کہ اب بھید بھاؤ ختم ہو گا۔ غرض یہ کہ عوام کو اب راحت کی زندگی نصیب ہو گی ،اور پھر اس مٹی کو سونا بنتے دیکھیں گے۔ مگر افسوس کہ جمہوریت کے ستر سال بعد ان خوابوں کی ایک بھیانک تعبیر ہمارے سامنے آتی ہے کرسیوں پے بیٹھے ہوئے لوگ ہی جمہوریت کا خون کررہے ہیں آج اقلیت مسلمانوں کے ساتھ جو رویہ رکھا جا رہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے، بہر حال ہم سب کو جمہوریت کو پھر سے زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پروگرام بہت ہی اچھا ہوا۔ اس مجلس میں مطیع اللہ ، اصغر علی ، ماسٹر کتاب اللہ،سمیع اللہ،مولانا محمد حنیف عالیاوی،ماسٹر راکیش کمار یادو وغیرہم موجود رہے، اخیر میں سب لوگ شیرینی کھا کر ہنسی خوشی اپنے گھر گئے۔

Related posts

کلیۃفاطمۃ الزہراء للبنات بھنگہیا روپندیہی نیپال میں ساتویں تقریب تکمیل صحیح بخاری واجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر: صلاح الدین مدنی

www.samajnews.in

اعظم خان کو سیشن کورٹ سے بھی جھٹکا، اسٹے دینے سے کیا انکار

www.samajnews.in

عامر سلیم خان:شریف النفس صحافی، عالم وفاضل اور ایک کہنہ مشق شاعر

www.samajnews.in