Samaj News

یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ جشن کا آغاز

افتتاحی پروگرام مع کانفرنس بحسن و خوبی اختتام پذیر:

نئی دہلی : ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسو سی ایشن کی جانب سے جشن اُڈماـ 2022 کا آغاز آج سے جامعہ ملّیہ اسلامیہ میں ہو چکا ہےـ افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیّت سے ڈاکٹر ڈی۔ سی۔ کٹوچ سابق ایڈوائزر آیوروید، محکمہ آیوش حکومت ہند نے شرکت فرمائی جبکہ صدر مجلس کی حیثیت سے محترمہ پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملّیہ اسلامیہ جلوہ افروز تھیں۔ مہمانان ذی وقار کی حیثیّت سے *پروفیسر شکیل احمد رومشو* وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر، نیز جناب حامد احمد صدر اُڈما اور نبیل انور نائب صدر اُڈما پروگرام میں شریک تھے۔ جشنِ آڈما کے افتتاحی پروگرام کا آغاز صبح 10.30 بجے اعجاز احمد اعجازی کنوینر شعبہ نشر و اشاعت اُڈما کی تلاوت کلام اللّٰہ سے ہوا جو دوپہر 12.30 اختتام پذیر ہوگا۔ حامد احمد کے خطبہ صدارت کے بعد مقبول حسن پیٹرون نےتنظیم اُڈما کی حصولیابی پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مہمانان ذی وقار نے خطاب فرمایا۔ ڈائس پر تشریف فرما سبھی حضرات کو اُڈما کی جانب سے محمّد عارف (پیٹرون)، سیّد منیر عظمت، پرویز احمد خان، ڈاکٹر مطیع اللّہ مجید، حکیم یثمانیل عثمانی، محمّد نوشاد، حکیم عزیر بقائی اور ڈاکٹر خبیب بقائی نے بطور عزّت افزائی شال، مومینٹو اور پلانٹر پیش کئے۔
مہمان خصوصی کے ہاتھوں آل انڈیا BUMS ٹاپرس کا اعلان مع ایوارڈس و انعامات کی تقسیم اور ای۔ بُکس (ایس او پی اینڈ حجامہ) اور سوینئر کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ علاوہ ازیں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر اور یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اُڈما) کے درمیان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اُڈما کے جنرل سکریٹری حکیم محسن دہلوی و حامد احمد کے بدست MoU (معاہدہ نامہ) پر دستخط ہوئے۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے خطاب فرمایا اور محترمہ صدر مجلس نے خطبہ صدارت پیش کی۔ اخیر میں اڈما کے نائب صدر جناب نبیل احمد نے سبھی معزز مہمانان، شرکاء حضرات اور اراکین اڈما کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیکنیکل سیشن دن کے 3 بجے سے شام 6.15 بجے تک چلا جس میں اہم موضوعات پر مقرّرین حضرات کی حیثیت سے ڈاکٹر غزالہ شیخ، ڈاکٹر محمّد نایاب، پروفیسر ایس نفیس بانو اور ڈاکٹر شارق شمشی کے بیانات ہوئے جبکہ چیئر پرسنس کی حیثیت سے طب کے دانشوران موجود تھے۔ شرکاء کی حیثیّت سے طِبّی جامعات کے اساتذہ کرام، ماہرین و دانشورانِ طِب، محکمہ آیوش کے متعلقہ افسران، طلباء و طالبات اور اہلیان طب موجود تھے۔ کئی طبّی تنظیموں کے عہدیداران پروگرام میں شریک تھے جن میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کا نام قابل ذکر ہے۔ حسب پروگرام کانفرنس؍سی یو ایم ای، ورک شاپ اور آیوش ہیلتھ میلہ کا مزید دو دن اہتمام رہیگا۔ آیوش ہیلتھ میلہ میں ملک کی مختلف دواساز اداروں کے اسٹال لگے ہوئے ہیں جن میں عوام کیلئے ماہر فن حکیموں کے ذریعہ فری چیک اپ اور خصوصی رعایت پر دوائیں دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی اس دفعہ مفت طبّی؍ سائنٹفک اکسرسائز کے نکات سے بھی عملی طور پر عوام کو روشناس کرایا جارہا ہے۔اہلیانِ علم و دانش، حاملین طب نیز طلباء و طالبات اس اہم و منفرد پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور عوام طبّی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

Related posts

مشہور اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کا 67 سال کی عمر میں انتقال

www.samajnews.in

پاکستانی پارلیمنٹ ہوگی تحلیل، 90دنوں کے اندر ہوں گے انتخابات

www.samajnews.in

فنگر پرنٹ کی کلوننگ سے بینک فراڈ کا انکشاف! 147 کھاتوں سے نکالی گئی رقم

www.samajnews.in