مہیلا امپاورمنٹ پارٹی انقلاب برپا کرے گی: ڈاکٹر نوہیرا شیخ
نئی دہلی، سماج نیوز: ( مطیع الرحمٰن عزیز) بی ایم سی ”ممبئی میونسپل کارپوریشن “ الیکشن ہمارا اگلا ہدف ہوگا۔ ہم اس الیکشن کی تیاری میں پوری طرح سے عوام سے مل کر ان کو اپنے پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں۔ آنے والے بی ایم سی الیکشن میں ہماری پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں تاریخ رقم کرے گی۔ ہندستان کے دیگر جگہوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی ایم ای پی اپنے پیر پھیلانے میں پوری طرح سے منہمک و مصروف ہو گئی ہے۔ اور اگر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ مہاراشٹر کے فتح پور کو یہ سہرا جاتا ہے کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے اپنے سات امیدواروں کو فتح دلائی ہے۔ اس کے ضمن میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے جیتنے والے تمام 7کارکنوں کو مبارکباد پیش کی تھی اور کارکنان نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ بہت بہتر ہوتا کہ ہمارے علاقے کو پانی کی قلت سے آزادی دلا دی جائے۔ جس کی تکمیل کرتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک سمر سیبل بور ویل کا انتظام کیا اور علاقے کے کئی گاؤں والوں کو پانی کی قلت سے آزادی دلائی۔ ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کارگزار صدر محترمہ تاپسندریہ نے اپنے بیان میں کیا ہے۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہندستان کے تمام الیکشن میں اپنی موجودگی درج کرانے کا عزم رکھتی ہوئی اس بات کا ہمیشہ تہیہ کرتی ہیں کہ ہم نہ الیکشن لڑنے آئے ہیں اور نہ جیتنے ہرانے۔ ہماری اولین ترجیح ہوگی خدمت خلق اور نا انصافیوں کو انصاف میں بدلنے کا کام کرنا۔ ہمارا مقصد ملک میں دبے کچلے افراد کو بیدار کرکے ان کے حقوق دلانا ہے۔ سرکاری خزانوں پر بیٹھے انتظامیہ سے کام کراکے مستحقین تک ان کے حقوق کو پہنچانے کی لڑائی لے کر ہم میدان میں آئے ہیں تاکہ بدعنوان انتظامیہ کے گلے کا نوالہ بن چکے تمام راحتی پیکج کو عوام کے لئے آسان بنایا جائے۔ ملک میں دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ اقلیتوں کے راشن اور تمام طرح کے سہولیات سے وابستہ چیزوں سے بارہا منقطع کر دیا جاتا ہے۔ ووٹر کارڈ لسٹ سے عوام کے نام بارہا نکالے جانے کی خبر ملک میں بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔ اقلیتوں کے تعلیمی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عبادتگاہوں پر منظم سازشی حملے کرکے لوگوں کو زدو کوب کیا جا رہا ہے۔ خواتین اور بچیوں کو ان کے حقوق اور خاص طور سے تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے۔ ان سب باتوں کے خلاف بیداری مہم اور خصوصی کیمپ کا انعقاد کرکے لوگوں کے منقطع وسائل اور سہولیات کو پھرسے دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہمارا ملک بھارت دنیا کے سب سے زیادہ سہولت بخش قانون سے منظم ملک میں سر فہرست ہے۔ اس لئے ہمارے ملک میں لوگوں کو سہولت سے فیضیاب کرانا اولین ترجیح میں ہونا چاہئے۔
اترپردیش کے کارگزار صدر مطیع الرحمن عزیز نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو روزگار اور کسانوں کو سہولیات کا فقدان ہے۔ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود نوجوان آج تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ جو لوگ کسانی پیشہ سے منسلک ہیں ان کو کسی طرح کا انشورنس نہیں ہے۔ جس کے سبب آفات ناگہانی سے کسانوں کے لئے کسی طرح کا تحفظاتی انتظام نہیں ہے۔ ملک میں موجودہ وقت میں آندھی طوفان اور بارش کے سبب گیہوں کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔ کسان کی اصل مالیت تباہ وبرباد ہو گئی ہے۔ لیکن کسی بھی طرح سے ملک میں برسر اقتدار کوئی بھی سرکار اس آفات نا گہانی پر کوئی کام کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ لہٰذا ہماری پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں ایسے انتظامات مرتب کرے گی جس کے سبب ملک کے کسی بھی علاقے کا کوئی کسان غمزدہ ہے تو اس کے ساتھ کھڑے ہونے کا کام کرے گی اور عوام کو راحت پہنچانے کیلئے ہر وہ اقدام عمل میں لائے گی جس کے سبب ہندستانی باشندوں کی زندگیوں میں آسانی فراہم کرنے کا کام کیا جا سکے۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی اس کی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ایسی سوچ اور کام کرنے کی نیت ہے۔