نئی دہلی: ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ازدوائی تعلقات مشکلات کا شکار ہیں اور میڈیا رپورٹوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دنوں کی طلاق ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی باضابطہ طور پر اس کا اعلان بھی کر دیں گے۔ایک رپورٹ میں کرکٹر کے نزدیکی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ دنوں کی طلاق ہو چکی ہے اور دونوں کافی وقت سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ نے شعیب کو کئی مرتبہ دھوکہ دیتے ہویئے پکڑا ہے اور اس لئے انہوں نے سابق کپتان سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ لیا۔ثانیہ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی کچھ اسی جانب اشارہ دے رہی ہے۔ ثانیہ نے لکھا ’وہ لمحات جن کی بدولت میں نے اپنے مشکل ترین دنوں کو گزارا۔‘ اس پوسٹ میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کا بیٹا موجود ہے جو ان کی پیشانی چوم رہا ہے۔ خیال رہے کہ ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ٹی ٹوئنی 2022 ورلڈ کپ میں ایک چینل میں بحیثیت ماہر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔حال ہی میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ دبئی میں ایک ساتھ منائی تھی۔ یہاں تک کہ شعیب ملک نے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر بھی کیا لیکن اس وقت ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں نہیں تھیں۔ علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے برعکس سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔