30.1 C
Delhi
جولائی 13, 2025
Samaj News

آئی این ایس آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

 

نئی دہلی، سماج نیوز :بھارت کی دفاعی لحاظ سے اہم آبدوز آئی این ایس اریہنت نے جمعہ کو کامیابی کے ساتھ ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا۔ وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔ میزائل کا تجربہ پہلے سے طے شدہ رینج تک کیا گیا اور تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کو پورا کرتے ہوئے خلیج بنگال میں بالکل درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔ وزارت نے کہا’آئی این ایس اریہانت کے ذریعہ ایس ایل بی ایم (سب میرین بیلسٹک میزائل کی کامیاب لانچنگ صارف کی تربیت اور عملے کی کارکردگی کو ثابت کرنے کیلئے اور ایس ایس بی این پروگرام کے مطابق ہے، جو ہندوستان کے جوہری ڈیٹرنس کا ایک اہم عنصر ہے‘۔بیان میں کہا گیا ہے’یہ ایک مضبوط، پائیدار اور یقینی جوابی اقدام ہے، جو بھارت کی ’قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس‘ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے،’پہلے استعمال نہ کرنے‘ کے اپنے عزم کو واضح کرتا ہے‘۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹرنوہیرا شیخ نے ملک گیر یاترا کا کیا آغاز

www.samajnews.in

بلقیس بانوعصمت دری معاملہ:سبھی قصورواروں کا جیل میں رویہ اچھا تھا

www.samajnews.in

جمعہ اسلامی نظریہ سے اعلیٰ ترین دن

www.samajnews.in