Samaj News

شردھا قتل سے ڈر کر تونیشا سے کرلیا تھا زبردستی بریک اپ، شیزان خان کا بڑا انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی معاملہ میں ایک اور نیا انکشاف ہوا ہے ۔ خودکشی معاملہ میں اہم ملزم سابق بوائے فرینڈ شیزان خان نے پولس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ دہلی کے شردھا والکر قتل کیس کو لے بعد وہ کافی ڈرے ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس قتل کے بعد کافی ڈر گئے تھے اور مذہب اور عمر کا حوالہ دے کر بریک اپ کرلیا تھا ۔پولس پوچھ گچھ میں شیزان خان نے بتایا کہ شردھا والکر قتل کیس سے ملک میں جو ماحول پیدا ہوا تھا، وہ اس سے کافی پریشان تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ شردھا کے لیو ان ریلیشن میں رہنے کے دوران اس کے پارٹنر نے مبینہ طور پر اس کا قتل کردیا تھا ۔ اس کے بعد ہی شیزان خان نے تونیشا سے مذہب الگ الگ ہونے اور عمر کے درمیان بڑا فرق ہونے کی بات کہتے ہوئے بریک اپ کرلیا تھا ۔پولس حراست میں اپنے پہلے دن کے دوران شیزان خان نے پولس کو بتایا کہ اس نے شردھا والکر معاملہ میں سامنے آئے نتائج کو دیکھ کر ہی تونیشا کے ساتھ رشتہ ختم کرلیا تھا۔ شیزان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو بتایا تھا کہ ایک الگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اور ان کے راستے میں عمر کا فاصلہ بھی ہے۔ بتادیں کہ ٹی وی سیریل علی بابا: داستان کابل میں شہزادی مریم کا کردار نبھانے والی اداکارہ تونیشا شرما نے گزشتہ 24 دسمبر کو شیزان کے میک اپ روم میں خودکشی کرلی تھی ۔ لنچ کرنے کے 15 منٹ بعد ہی ٹی وی اداکارہ تونیشا کی اچانک خودکشی کے معاملہ نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ اہل خانہ نے تونیشا کے ایکس بوائے فرینڈ شیزان خان پر بھی کئی سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ اس پر تونیشا کو خودکشی کرنے کیلئے اکسانے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

Related posts

انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلہ،60ہلاک، 700سے زائد زخمی

www.samajnews.in

مدرڈیری کا دودھ فی لیٹر2روپے مہنگا، ایک سال میں5بار بڑھے دام

www.samajnews.in

مظلوم فلسطینی مسلمان اور مسجد اقصیٰ کی پکار

www.samajnews.in