21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

وزیر اعظم مودی کا یو اے ای میں شاندار استقبال، شیخ محمد بن زید النہیان سے کی ملاقات، ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کیمپس قائم کرنے پر اتفاق

ابوظہبی،سماج نیوز:وزیر اعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے قصر الوطن صدارتی محل میں پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے وسیع بات چیت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے اس دوران اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے اپنی کرنسیوں میں تجارت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی دارالحکومت ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں وزارت تعلیم اور ابو ظہبی کے محکمہ تعلیم کے درمیان اس مقصد کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔وہیں متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ سال جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط کے بعد سے ہندوستان – یو اے ای تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہفتہ کو دونوں ممالک کی کرنسیوں میں تجارت کیلئے ہونے والا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعاون اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دونوں ممالک کی کرنسیوں میں تجارت کے معاہدے سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) دہلی کی ایک شاخ قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ کیا۔ یہ مشرق وسطی؍شمالی افریقہ ( مینا) خطے میں قائم ہونے والا پہلا آئی آئی ٹی -متحدہ عرب امارات میں آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کے قیام کی منصوبہ بندی کے لیے ہندوستان کی وزارت تعلیم، ابوظہبی کے محکمہ تعلیم اور علم اور آئی آئی ٹی دہلی کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ انہیں شیخ محمد بن زید النہیان سے ہمیشہ برادرانہ پیار ملا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے کہا کہ ‘ہمارے ممالک کے درمیان جس طرح سے تعلقات بڑھے ہیں، اس میں آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔ ہندوستان میں ہر شخص آپ کو ایک سچے دوست کے طور پر دیکھتا ہے-

وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای میں منعقد ہونے والے COP-28 کی تیاریاں متحدہ عرب امارات کے صدر کی قیادت میں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اس سال منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا ذہن بنا لیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کے اپنے ایک دن کے نتیجہ خیز دورے کا اختتام کیا جس کے دوران انہوں نے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ایک نتیجہ خیز دورے کا اختتام۔ ہماری قومیں بہت سارے مسائل پر مل کر کام کر رہی ہیں جن کا مقصد ہمارے سیارے کو بہتر بنانا ہے۔ میں عالی جناب شیخ محمد بن زاید النہیان کی گرمجوشی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دونوں رہنماؤں نے مقامی کرنسیوں میں تجارتی تصفیے شروع کرنے، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تیز ادائیگی کے نظام کو جوڑنے اور خلیجی ملک میں آئی آئی ٹی-دہلی کیمپس کھولنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے بعد ہندوستان روانہ ہوئے۔ وزیر خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا’’بھارت- متحدہ عرب امارات کی جامع اسٹراٹیجک شراکت داری کو گہرا کیا گیا۔ پی ایم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے قصر الوطن صدارتی محل میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ قصر الوطن صدارتی محل میں متحدہ عرب امارات کے صدر زید النہیان سے ملاقات کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ ابوظہبی آکر صدر سے ملاقات کرکے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے‘‘۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اور میرے وفد کو خوش آمدید کہا۔

پی ایم مودی نے کہا’’ہماری دو طرفہ تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پہلی بار ہم نے 85 بلین امریکی ڈالر کی تجارت حاصل کی ہے اور جلد ہی ہم 100 بلین امریکی ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ اگر ہم فیصلہ کریں تو یہ سنگ میل G20 سے پہلے ہی عبور کر سکتے ہیں‘‘۔ پی ایم مودی نے COP28 کی دعوت کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا’’میں آپ کی دعوت کے لیے شکر گزار ہوں اور میں ہمیشہ یہاں آنے کا موقع تلاش کرتا ہوں۔ میں نے یو اے ای میں ہونے والے COP-28 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ گزشتہ سال کے دورے کو یاد کرتے ہوئے، جب یو اے ای کے صدر نے ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کیا، پی ایم مودی نے کہا، پچھلے سال میرے دورے کے دوران، آپ خود مجھ سے ملنے ایئر پورٹ آئے تھے، اس احترام سے بڑھ کر وابستگی کا کوئی ثبوت نہیں ہو سکتا۔ میں نے ہمیشہ آپ سے برادرانہ پیار حاصل کیا ہے اور ہمیشہ آپ کی پالیسیوں سے وابستگی کو محسوس کیا ہے۔ پی ایم نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں، متحدہ عرب امارات کی طرف سے بہت زیادہ تعاون کی وجہ سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں وسعت آئی ہے۔جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے بارے میں، وزیر اعظم نے کہا، "گزشتہ سال، ہم نے تین ماہ کے اندر جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے جو آپ کے تعاون اور عزم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ پی ایم مودی نے مزید کہا’’گزشتہ چند سالوں میں، ہمارے تعلقات میں وسعت آئی ہے اور آپ کی طرف سے بہت بڑا تعاون ہے، آپ کا نقطہ نظر اور واضح سوچ اس قوم کے لیے سب سے بڑی طاقت ہے‘‘۔

Related posts

’’میرا نام ساورکر نہیں.. گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے‘‘: راہل گاندھی

www.samajnews.in

آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ درست: سپریم کورٹ

www.samajnews.in

دہلی فسادات میں باپ بیٹے نے جلادی تھی پڑوسی کی دکان، عدالت نے ٹھہرایا قصوروار

www.samajnews.in