نئی دہلی، سماج نیوز: ہندوستان نے سپر۔12 مرحلہ کے اپنے آخری لیگ میچ میں زمبابوے کو 71 رن سے شکست دیکرچوتھی مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ملبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 186رن بنائے تھے۔ زمبابوے کے سبھی کھلاڑی 7.2 1 اوور میں 115رن بناکرآوٹ ہوئے جسکی بدولت ہندوستان نے71 رن جیت حاصل کی تھی۔ اس فتح کے بعد ہندوستان اپنے گروپ دو میں پہلے مقام حاصل کیا۔پانچ میں سے ہندوستان نے چار میچوں میںجیت حاصل کی اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی۔ہندوستان نے جنوبی افریقہ میں2007 میں ہوئے پہلے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ اس نے اس عالمی کپ میں سیمی فائنل میں آسڑیلیا کو شکست دی تھی۔ ڈربن میں22 ستمبر2007 کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میںپانچ وکٹ پر188 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 173 رن بنائے اور سیمی فائنل؛15 رن سے گنوادیا۔ فائنل میں ہندوستان نے پاکستان کو پانچ رن سے ہراکر پہلی مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا۔ اس فائنل میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 157 رن بنانے کے بعد پاکستان کو 19.3 اوور میں152 رن پر آوٹ کرکے فائنل جیتا تھا۔بنگلہ دیش میں 2014 میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ہندوستان نے دوسری مرتبہ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔4 اپریل 2014 کو میر پور، ڈھاکہ میں کھیلے گئے سیمہ فائنل میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے شکست دیکر دوسری مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 172 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے 19.1 اوور میں چار وکٹ پر 176 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ فائنل میں سری لنکا نے ہندوستان کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 130 رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے17.5 اوور میں چار وکٹ پر134 رن بناکر پہلی مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا۔اپنے گھر پر2016 میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ہندوستان نے تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ ممبئی میں 31 مارچ 2016 کو ہوئے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیزنے ہندوستان کو سات وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکردوسری مرتبہ عالمی کپ بھی جیتا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ20 اوور میں دو وکٹ پر192 رن بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز نے 19.4 اوور میں تین وکٹ پر196 رن بناکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فائنل میں اس نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دی تھی۔اس مرتبہ سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ سیمی فائنل جمعرات (10 نومبر) کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
previous post