مجاہد عالم ندوی
ارریہ، سماج نیوز سروس: مدرسہ مریم لتعلیم البنات تین کھمبا بیلا ارریہ بہار میں ایک عظیم الشان اجلاس عام 23دسمبر 2023 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ایک روزہ اجلاس عام منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت فضیلتہ الشیخ جناب ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ چیئرمین الفیض مڈل اکیڈمی بسمتیہ ارریہ اور نظامت کے فرائض فضیلتہ الشیخ جناب مولانا علاء الدین حفظہ اللہ شعبہ صحت سیتا مڑی حکومت بہار انجام دیں گے۔ مدرسہ مریم کے مہتمم مولانا مولانا مجاہد عالم ندوی نے جاری ایک پریس ریلیز میں نمائندہ کو بتایا کہ آج یعنی 23دسمبر کو ہونے والے اجلاس عام کے خصوصی مقرر مولانا بدر الدجیٰ ندوی حفظہ اللہ ( بنگال ) اور خطیب عصر فضیلتہ الشیخ جناب ابو الکلام سلفی حفظہ اللہ مدیر مجلہ الفیض بسمتیہ ارریہ اور فضیلتہ الشیخ جناب مولانا ایجاب الحق سلفی حفظہ اللہ مدرس مدرسہ مریم اور امام و خطیب مسجد تین کھمبا بیلا ہوں گے۔ اجلاس عام میں ضلع ارریہ سمیت اطراف کے نامور علماء کرام ، مولانا یوسف عالیاوی، مولانا تنویر عالم اثری، حافظ و قاری وصی اللّٰہ غفرانی ، حافظ شریف الاسلام ، مولانا حبیب اللہ سلفی حفظہ اللہ ، مولانا مسرور عالم احمدی ، شاعر اسلام مصطفٰی کمال کٹیہار ، اور ہمدردان قوم و ملت کی شرکت متوقع ہے جبکہ مذکورہ اجلاس عام کے مہمان اعزازی فضیلتہ الشیخ جناب مولانا نجم الحق سلفی حفظہ اللہ کشن گنج اور فضیلتہ الشیخ جناب مولانا تفضل الحق بخاری حفظہ اللہ کشن گنج ہوں گے۔ اجلاس عام کے کنوینر مولانا کمال الدین سنابلی حفظہ اللہ صدر مدرس جامعہ حفصہ للبنات بسمتیہ نے ضلع ارریہ حلقہ کے سرکردہ شخصیات و قرب جوار کی معزز عوام سے ہونے والے اجلاس عام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔