21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

شراب گھوٹالہ: وزیر اعلیٰ کجریوال کو ای ڈی نے بھیجا نوٹس، 2 نومبر کو ہوگی پوچھ تاچھ

نئی دہلی: دہلی شراب گھوٹالہ معاملے نے دہلی کی آپ حکومت کو بری طرح پریشان کر دیا ہے۔ ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ جیسے سرکردہ لیڈران پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اور اب ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کجریوال کو آئندہ 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کجریوال سے اپریل ماہ میں بھی پوچھ تاچھ ہوئی تھی جب سی بی آئی نے سمن بھیجا تھا۔قابل ذکر ہے کہ 30 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آبکاری گھوٹالہ معاملے میں گزشتہ 8 ماہ سے جیل میں بند منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج کر دی۔ اس کے بعد دیر شام ای ڈی نے اروند کجریوال کو نوٹس بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ ان سے 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی نے آپ لیڈر سنجے سنگھ کو بھی 4 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا تھا۔بہرحال، دہلی حکومت میں وزیر اور عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ اروند کجریوال کو ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لیے 2 نومبر کو بلایا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، عآپ کو ختم کرنا اور فرضی کیس بنا کر کجریوال کو جیل میں ڈالنا۔ دوسری طرف عآپ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اس معاملے میں ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کو ختم کرنا ہی مرکزی حکومت کا مقصد ہے۔ مرکزی حکومت کجریوال پر فرضی کیس بنا کر جیل میں بند کرنا چاہتی ہے۔وہیں آج اس معاملے پر سنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو ضمانت سے انکار کردیا۔

Related posts

آلودگی سے پاک بنائیں گے یمنا

صفائی کیلئے570کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری:

www.samajnews.in

بے موسم برسات سے شمالی ہند بے حال

www.samajnews.in

عمرہ کیلئے امسال 20لاکھ سے زائد لوگ پہنچے سعودی عرب

www.samajnews.in