19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

ٹی شرٹ پہننے کے سوال پر راہل کا جواب ’جب تک چل رہی ہے چلے گی‘

نئی دہلی: پورے ملک میں آج کل راہل گاندھی کی ٹی شرٹ موضوع بحث ہے۔ شمالی ہندوستان میں جہاں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑرہی ہے تو وہیں اس سخت ترین ٹھنڈ میں راہل گاندھی صرف ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔حال ہی میں ملک کے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کی قبر پر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی ہاف ٹی شرٹ میں نظر آئے، جس کے بعد سب نے سوال کرنا شروع کر دیا کہ کیا انہیں سردی نہیں لگتی؟ آج انڈین نیشنل کانگریس کے پروگرام میں بھی ٹی شرٹ میں نظر آئے۔ انڈین نیشنل کانگریس آج 138 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں شرکت کے لیے سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی بھی پارٹی دفتر پہنچے تھے۔ اس دوران راہل گاندھی ایک بار پھر سرد موسم میں ہاف ٹی-شرٹ پہنے نظر آئے۔ دریں اثنا میڈیا اہلکاروں نے جب راہل گاندھی سے سخت سردی میں بھی ہاف ٹی-شرٹ پہننے کے بارے میں سوال کیا، تو کانگریس لیڈر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ راہل نے کہا کہ ’’جب تک چل رہی ہے، چلا رہے ہیں۔ نہیں کام کرے گا تو دیکھیں گے۔‘‘ دراصل دہلی میں درجہ حرارت 4 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور راہل مسلسل ہاف ٹی شرٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر ریا چودھری نے اس دوران راہل گاندھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں یوگی کے لقب سے نوازا۔ انہوں نے لکھا، ’’دسمبر کی سخت سردی میں بھی صرف ٹی شرٹ پہننے والا اور الصبح یاترا کرنے والا کوئی یوگی ہی ہو سکتا ہے۔ راہل گاندھی کے اس جذبے اور ہمت کو سلام۔‘‘

Related posts

بے خوف ہوکر 2مسلم جوانوں کو بولیرو سمیت زندہ جلا دینا ملک کے جمہوری اور آئینی نظام کیلئے بڑا خطرہ: محمد علی ایڈوکیٹ

www.samajnews.in

پاکستان میں سیاسی طوفان کا اندیشہ

www.samajnews.in

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023میں جامعہ ہمدرد کو ملک میں 10واں مقام حاصل

www.samajnews.in