29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

رشبھ پنت کی حالت پہلے سے بہتر،ممبئی یا دہلی ہوسکتے ہیں شفٹ

دہرادون:سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے 25سالہ کرکٹر رشبھ پنت کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے ۔ میکس اسپتال نے جمعہ کی شام میڈیکل بلیٹن جاری کرکے یہ اطلاع دی۔اسپتال نے بتایا کہ پنت کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ نارمل آئی ہے۔ جمعہ کو ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے ۔ پنت کے گھٹنے اور ٹخنے کا ایم آر آئی درد اور سوجن کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ یہ دونوں ٹیسٹ ہفتہ کو ہوں گے ۔یہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے پنت کے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ حادثے میں کرکٹر رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے میں دکھی ہوں۔ میں ان کی اچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔ وزیراعظم نے پنت کی والدہ سے فون پر بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ انہیں علاج کیلئے روڑکی سے دہرادون لے جایا گیا ہے ۔ وہ یہاں میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے ۔ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر اور بلے باز رشبھ پنت کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ جمعہ کو دہلی سے روڑکی اپنے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے ۔ وہ دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جمعہ کو ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے ۔ پنت کو ماتھے ، دائیں کلائی، دائیں گھٹنے ، ٹخنے اور انگوٹھے پر چوٹیں آئیں۔ ان کے دائیں گھٹنے میں لگامینٹ پھٹ گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پنت کے علاج میں کوئی لاپرواہی نہیں کرنا چاہتا ہے ۔ انہیں دہرادون سے ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے ، تاکہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کے لگامینٹ کا علاج ہو سکے ۔ یہی نہیں، ضرورت پڑنے پر بی سی سی آئی انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھی بھیج سکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم دہرادون کیلئے روانہ ہوگئی ہے ، وہ میکس اسپتال کے ڈاکٹروں سے بات کرے گی۔ ڈی ڈی سی اے اسے ممبئی منتقل کرنے کیلئے ڈاکٹروں سے مشورہ کرے گا۔کرکٹر رشبھ پنت کو دہرادون سے دہلی یا ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنت کے گھروالے دہلی میں علاج کرانا چاہتے ہیں۔ تاہم اب بی سی سی آئی اس ساری پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ بی سی سی آئی پنت کی انجری کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی نہیں کرنا چاہتا۔ بورڈ اپنے اسٹار کھلاڑی کی جلد بازیابی کیلئے ایکشن میں آگیا ہے ۔ ضرورت پڑنے پر انہیں بیرون ملک بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے میکس ہسپتال سے کہا ہے کہ پنت کے لگامینٹ کی پوری ذمہ داری اب بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی ہوگی۔رشبھ پنت طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ انہیں لگامینٹ کی چوٹ سے ٹھیک ہونے میں تقریباً نو سے دس ماہ لگ سکتے ہیں۔ لگامینٹ فائبرس کا ایک ایسا گروپ ہے ، جو دو ہڈیوں کو آپس میں جوڑتا ہے ۔ جب اس میں کوئی چوٹ لگ جائے تو زخم بھرنے میں کافی وقت لگتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں وہ طویل عرصے تک کرکٹ سے باہر رہ سکتے ہیں۔جمعہ کی رات دیر گئے اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے ۔ پنت کے گھٹنے اور ٹخنے کا ایم آر آئی درد اور سوجن کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیاتھا۔ یہ دونوں ٹیسٹ ہفتہ کو ہوں گے ۔ بلیٹن میں بتایا گیا- ‘ابتدائی طور پر ان کے دائیں ہاتھ اور ٹانگ کے اگلے حصے پر چوٹ کے بہت سے نشانات تھے۔ ماتھے اوران کی پیٹھ پر زخم کے کئی نشانات تھے ۔

Related posts

بالی ووڈ کے چیلنجنگ ہیرو’’نواز الدین صدیقی ‘‘

www.samajnews.in

سب سے بڑے ’’بیوقوف شخص‘‘ کی تلاش میں ٹوئٹر

www.samajnews.in

سونیا گاندھی: نامساعد حالات کے درمیان ملک اور خاندان کی ذمہ داری اٹھانے والی شخصیت

www.samajnews.in