23.1 C
Delhi
فروری 16, 2025
Samaj News

حج اور مملکت سعودی عرب

پرویز یعقوب مدنی
(خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال)

حج دین اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم اور بنیادی رکن ہے۔ جس کی ادائیگی صاحب استطاعت پر واجب ہے۔ حج وہ مالی اور بدنی عبادت ہے جس کی ادائیگی کے لیے ماہ ذو الحجہ میں ہر سال دنیا کے تمام اطراف و جوانب سے مسلمانوں کی ایک عظیم تعداد مملکت سعودی عرب کے مبارک شہر مکہ مکرمہ کا رخ کرتی ہے۔ حج کے تمام تر انتظام و انصرام حکومت سعودی عرب کے زیر سایہ انجام پاتے ہیں اور تمام امورِ حج کے بہترین نظم و نسق میں باشندگان سعودی عرب کی اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔ اور اللہ رب العالمین کے معزز مہمانوں کا نہ صرف استقبال کرتے ہیں بلکہ ان مہمانوں کی تکریم کو اپنے لیے باعث سعادت اور اعزاز سمجھتے ہیں۔ حجاج کرام کے تئیں حکومت سعودی عرب کی جذبۂ سخاوت و فیاضی اور دریا دلی سے اللہ کے گھر کا طواف کرنے والے مہمان بھر پور مستفید ہوتے ہیں۔
حکومت سعودی عرب کی جانب سے متعین اہلکار جدہ مدینہ کے ایئر پورٹ سے ہی حجاج کرام کی راحت رسانی کے لئے ہر طرح کی خدمات انجام دے کر حج کو کامیاب بنانے کی سو جتن کرتے ہیں اور ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے سیلاب کی طرح اللہ رب العالمین کے مہمانوں کی جی توڑ خدمت کرتے ہیں جس کے لئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظھم اللہ سمیت اسلامی امور و دعوت کے سربراہ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل سعودی وزیر حج اور تمام امراء اور حکام ، اہلکار اور باشندگان شکریہ کے مستحق ہیں۔باری تعالیٰ سعودی حکومت کی دینی و دعوتی اور رفاہی خدمات کو قبول فرمائے اور سعودی حکومت کو ہر طرح کے ظاہر و باطن فتنہ و فساد سے مامون و محفوظ رکھے۔ آمین

Related posts

گجرات کو ڈبل انجن نہیں، نئے انجن والی حکومت کی ضرورت :اروند کجریوال

www.samajnews.in

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پیر میں لگی گولی

www.samajnews.in

لوک سبھا انتخاب 2024 جمہوریت بچانے کا چناؤ ہے:اکھلیش یادو

www.samajnews.in