25.1 C
Delhi
نومبر 13, 2024
Samaj News

شاہین پی یو کالج بیدر کے 14حفاظ طلباء نے NEETمیں 600سے زائد نمبرات حاصل کرکے رقم کی تاریخ

بیدر، سماج نیوز سروس:الحمد للہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کرناٹک میں حفاظ کو عصری تعلیم سے جوڑنے کا پروگرام گزشتہ 13سال سے نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ۔جنوبی ہندوستان کے معروف تعلیمی ادارہ شاہین انسٹی ٹیویشن بیدرکے حفاظ طلباء نے نیٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔شاہین پی یو کالج بیدر نے شاندار تعلیمی کارکردگی اور بہت سے حافظ طلباء جو کبھی اسکول نہیں گئے، AICU میں تعلیم حاصل کی اور NEET 2024 کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔واضح رہے ادارہ نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے اور تعلیم منقطع کرنے والے طلباء کیلئے شروع کئے گئے خصوصی پروگرام اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ(اے آئی سی یو)کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔ ڈراپ آؤٹ طلباء کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لیے خصوصی کوشش کی ہے۔ ادارہ ہذاکی کاوشیں ڈراپ آؤٹ اور حافظ طلباء کو قومی دھارے میں لانے میں بہت کامیاب رہی ہیں۔امسال NEETمیں مذکورہ ادارہ سے 14حفاظ طلبہ نے NEETمیںچھ سو زائد نمبرات حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔جن کے نام اس طرح ہیں حافظ احمد عبداللہ 690نمبرات،حافظ عبدالصمد 670نمبرات،حافظ محمد صادق حسین 670نمبرات،حافظ محمد آصف علی 665نمبرات ،حافظ صادق سیفی 661نمبرات ،حافظ محمد اسجد علی 658نمبرات ، حافظ نور محمد 639نمبرات ،حافظ احمد قمر 639نمبرات ،حافظ عبدالصمد 620نمبرات ،حافظ شیخ ابو عبید 619نمبرات ،حافظ طلحہ نظام الدین 617نمبرات،حافظ شفیع الدین 611نمبرات ،حافظ محمد وصی اُللہ 610نمبرات ،حافظ اطہر مقصود خان 608نمبرات حاصل کئے ہیں جبکہ 15حفاظ طلبہ نے500سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔اس کے علاوہ 50سے زائد حفاظ طلباء نے NEETمیں بہت بہی بہتر تعلیمی مُظاہرہ کیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ مذکورہ بالا ایسے طلباء ہیںجنہوں نے حفظ مکمل کرنے کے بعد بنیادی کی تعلیم حاصل کی ہے اور جماعت دہم اورپی یوسی مکمل کیا ہےNEET میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر کامیابی حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد میں ایسے طلباء ہیں جنہوں نے سرکاری اسکولوں، کنڑ میڈیم اور دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کی ہے۔ اچھے تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی وجہ سے کالج کو سرکاری کوٹہ کے تحت ملنے والی میڈیکل سیٹوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔ ایک بڑی تعداد میں حفاظ عصری تعلیم سے جُڑ رہے ہیں اور ملک کے بڑے علماء کرام کی تائیدو ستائش حاصل ہوتی رہی ہے ۔ان تجربات کی بنیاد پر علماء و دانشورحضرات کی سرپرستی میں ایک نیا منصوبہ ’’مدرسہ پلس ‘‘ کے نام سے شروع کیا گیا الحمد للہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کی تمام تفصیلات ہماری ویب سائٹwww.madarsaplus.org پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ اس موقع پر شاہین ادارہ جات بیدر کی ڈائریکٹر محترمہ مہر سلطانہ، عبدالحسیب منیجنگ ڈائریٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘عبدالمقیت اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘پرنپلس سید حفیظ الدین قادری المعروف گیسو قادری‘محمد خواجہ پٹیل اور شاہین پی یو کالج کے فیکلٹیز ساتھ موجود تھے۔

Related posts

یونیفارم سول کوڈ کے بہانے مسلم پرسنل لاء کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش ہمیں منظور نہیں: مولانا محمود مدنی

www.samajnews.in

’’مدرسہ پلس‘‘ کے تحت 5ہزار حفاظ وعلماء کو مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے 18مئی تک ملک کے 60مراکز میں داخلے جاری

www.samajnews.in

کثرت ازواج اور حلالہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

www.samajnews.in