شاہین پی یو کالج بیدر کو550سے زائد طلباء کو
سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل کی نشستیں ملنے کی امید
بیدر، سماج نیوز سروس؍ پریس ریلیز:شاہین پی یو کالج بیدر جس نے امسالNEET میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، کو سرکاری کوٹہ کے تحت سرکاری طورپر550سے زائد میڈیکل سیٹیں ملنے کی امید ہے۔شاہین کالج بیدر کے38 طلباء نے680سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں 161طلباء 650سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔431۔طلباء نے 600 سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔666طلباء نے 575سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں۔آج شاہین ادارہ جات بیدر میں شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیرنے قومی اہلیت اور داخلہ ٹیسٹNEET میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ اس بار جملہ 550۔ طلباء کو سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل کی نشستیں ملنے کی امید ہے۔اچھے تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی وجہ سے کالج کو سرکاری کوٹہ کے تحت ملنے والی میڈیکل سیٹوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ11 سالوں میں3400سے زائد طلباء نے سرکاری کوٹے کے تحت میڈیکل کی نشستیں حاصل کی ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ پیسے کے زور پر ڈاکٹر بننے سے کامیابی نہیں ملتی اور کئی بار ایسے افراد ناخوش بھی ہوئے ہیں اور کہاکہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بننے کی کنجی ہیں۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلباء سے کہا کہ وہ ڈاکٹر بنکر انسانیت کی خدمت کریں گے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ شاہین ادارہ جات ایک ایسا ادارہ جس میں تمام مذاہب کے طلباء زیرِ تعلیم ہیں، یہی اس کی قومی یکجہتی، بھائی چارے کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ قطع نظر مذہب یا مالی پس منظر تمام طلباء کے لیے ہے ۔
جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، عبدالمقیت اکاڈیمک ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، محترمہ مہر سُلطانہ ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے علاوہ کالج ہذا کے تمام مضامین کے لیکچررس موجود تھے ۔اس موقع پرطلباء اور والدین نے ادارہ ہذا کی تعریف کی اور اساتذہ اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا جن کی بے پناہ رہنمائی، حوصلہ افزائی اور تعاون طلباء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور انہیں سیکھنے کا شوقین بناتا ہے۔طلباء نے ادارے کے اندر حصولِ تعلیم کے طریقوں کی تعریف کی جس میں گروپ اسٹڈی شامل تھی۔والدین نے یہ بھی بتایا کہ ادارے کے حفاظتی معیارات بہت بلند ہیں۔واضح رہے شاہین پی یو کالج بیدر نے پچھلے سالوں میں بھی رینک ہولڈرز تیار کیے ہیں۔شاہین کالج بیدر کرناٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ اُتسؤ ایوارڈ حاصل کرنے والا ادارہ ہے ، ہر سال رینک ہولڈرز بنا کر طلباء کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے ۔آج شاہین پی یو کالج بیدر میں مذکورہ بالا طلباء کی شاندار کامیابی پر انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔