Samaj News

ہجومی تشدد کاخوفناک چہرہ آئین کیلئے خطرہ

منی پور میں درندہ صفت ہجوم نے انسانیت کو شرم سار کر دیا، سرکار کی خاموشی پر اٹھتے سوال

سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا)منی پور میں درندہ صفا ت والے ایک مشتعل ہجوم نے جو غیر آئینی اور غیر انسانی فعل انجام دیا ہے وہ انسانیت کے منھ پر بھر پور تما نچہ ہے تین روز قبل درندوں کے ذریعے دو عیسائی خواتین پر جنسی تشدد کے ظالمانہ عمل کا جو خوف ناک ویڈیو سامنے آیا ہے اسکے بعد حالیہ دنوں میں ملک میں جو رنج وغم کے حالات پیدا ہوئے ہیں وہ بہت دردناک اور دل اور دماغ کو جھنجھوڑ نے والے اور بہت ہی تشویشناک ہیں ملک کے سبھی لوگ اس دردناک حادثہ پر حیرت زدہ ہیں شدت پسند افراد کے حو صلہ اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ان کو عدالت اور قانون کا ڈر ہی نہیں رہا ہے سرکار کی خاموشی ہی ان سب کے لئے زمہ دار ہے منی پور کے مجرموں کی شرمناک حرکتوں کے باعث عام شہریوں کو جو جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچی ہے وہ ناقابل بیان ہے پوری دنیا میں ہمارے چرچہ ہو رہے ہیں دوسری جانب منی پور کے وزیر اعلیٰ سينہ تانے کر سی پر جمے ہوئے بیٹھے ہیں یہ بیحد افسوس ناک پہلو ہے! منی پور کے حالیہ پر فتن اور خطر ناک حالات پر اپنی گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے عالم دین سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھنا ریاستی حکومت کی پہلی بڑی ذمہ داری بنتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کی بجائے سرکار ظالموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے ہم اپنی بہو بیٹیوں کے استحصال پر خاموشی نہی رہ سکتے سرکار ظالموں کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائے جائے کسی بھی حکومت کی پہلی ترجیح امن و امان اور انسانی جانوں اور خواتین کی عزت و آبرو کا تحفظ ہونا چاہئے منی پور جیسے شرمناک واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پُرتشدد واقعات اور نسلی فسادات میں سب سے بڑی قیمت امن پسند اور مجبور و کمزور افراد کو ہی چکانی پڑتی ہے۔ملی کونسل سہارنپور حکومت ہند سے اپیل کرتی ہے کہ اس دردناک اور دل دہلا دینے والے واقعہ کے سلسلے میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملک بھر میں سبھی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ملک کے جمہوری نظام میں سبھی شہریوں کے جان مال اور عزت آبرو کی حفاظت کی مکمل زمہ داری سرکار پر منحصر ہے ہر صورت حال کے مقابلہ یا لاپرواہی کے لئے سرکار اور سرکاری مشینری ہی زمہ دار ہے۔

Related posts

زکوٰۃ کے بعض معاصر مسائل

www.samajnews.in

شردھا کی لاش کاٹتے وقت واٹر پمپ چلا دیتا تھا ملزم آفتاب،سنسنی خیز انکشاف

www.samajnews.in