13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

بغیر پٹاخے منائیں دیوالی

دیوالی پر دہلی-این سی آر میں پابندی رہے گی برقرار:

لوگوں کو سانس لینے دیں،پیسہ مٹھائی پر خرچ کریں، جشن منانے کے اور بھی طریقے ہیں: سپریم کورٹ
پٹاخوں کی اجازت طلب کرنے والی عرضداشت پر عدالت عظمیٰ کا جلد سماعت سے انکار

نئی دہلی،سماج نیوز : اروند کجریوال کی دہلی حکومت نے راجدھانی میں ہر قسم کے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف پٹاخہ بنانے والی کمپنیوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا کہ پابندی کو ختم کیا جائے۔سپریم کورٹ نے دہلی اور دیگر ریاستوں میں پٹاخوں پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کو سانس لینے دیں، جشن منانے کے اور بھی طریقے ہیں، مٹھائی پر پیسہ خرچ کریں۔ اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے پٹاخہ بنانے والی کمپنی کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ کجریوال کے اس فیصلے کیخلاف پٹاخہ بنانے والی کمپنی نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے عرضی گزار سے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے ہم اس کی سماعت نہیں کر سکتے۔ دراصل تہوار کے موسم کے پیش نظر دہلی حکومت نے قومی راجدھانی میں ہر قسم کے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اتنا ہی نہیں دہلی میں پٹاخے پھوڑنے پر 200 ووپے کا جرمانہ یا 6 ماہ کی قید بھی ہو سکتی ہے۔ پٹاخوں کے تاجروں نے دہلی حکومت کے اس اقدام پر احتجاج کیا تھا۔ دہلی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔پٹاخے بنانے والی کمپنی نے پٹاخوں پر مکمل پابندی کے دہلی حکومت کے فیصلے کو ایک عرضی داخل کرکے چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے ہم اس کی سماعت نہیں کر سکتے۔خیال رہے کہ دہلی حکومت کے اس فیصلے کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے پٹاخوں کے استعمال سے متعلق رہنما خطوط جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سال 2021 میں کئی ریاستوں نے مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔ اس فیصلے کی وجہ سے دیوالی کی شام ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا اور گرفتار کیا گیا۔ سال 2021 میں سپریم کورٹ نے تفصیلی حکم جاری کیا تھا۔ اس میں واضح کیا گیا تھا کہ مکمل پابندی نہیں لگائی جائے گی اور توازن برقرار رکھنا ہوگا۔عرضی میں مزید کہا گیا کہ اروند کجریوال نے اب پھر اورنگ زیب کی طرح مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ کورونا کی وجہ سے تاجروں کو پہلے ہی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اب دہلی حکومت کے اس فیصلے سے تاجروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

Related posts

ماں

بھارت جوڑو یاترا‘ میں سونیا اور راہل کی ایک تصویر نے اپنائیت کی بہترین مثال پیش کی... رجنیش رنجن’:

www.samajnews.in

استقبال رمضان کیسے کریں: مولانا عبد المبین ندوی

www.samajnews.in

تین روزہ جشن اُڈما- 2022 بخوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in