وزریر اعظم کو سدھارتھ نگر ، بستی، بلرامپور اور گونڈہ ضلعوں پر توجہ کیلئے بھیجا خط
نئی دہلی،سماج نیوز: اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرامپور اور مہراج گنج کی سیلاب میں خراب حالت پر حکومت ہند اور حکومت اتر پردیش کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ایک خط بھیجا گیا ہے۔ اس خط کو مطیع الرحمٰن عزیز کارگزار صدر مہیلا امپاور منٹ پارٹی برائے اتر پردیش نے حکومت ہند نریندر مودی وزیر اعظم اور حکومت اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجا ہے۔ جس میں ندیوں کے باندھ ٹوٹنے سے کئی ضلعوں کی بری حالت پر توجہ دلائی گئی ہے۔ ان باتوں کی معلومات مطیع الرحمن عزیز نے اپنے جاری ایک پریس ریلیز میں دیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ضلعوں کی بہت بری حالت ہے، لوگ اونچے مقامات اور اپنے گھروں کی چھتوں پر درجنوں دنوں سے بغیر کسی امداد اور تعاون کے بھوکے پیاسے دن گزار رہے ہیں۔ جس پر حکومت ہند اور حکومت اتر پردیش فوری توجہ کرے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ”اپیل برائے سیلاب زدگان“عزت مآب جناب نریندر مودی جی وزیر اعظم بھارت، عزت مآب جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی وزیر اعلیٰ اتر پردیش۔جیسا کہ آپ کو اس بات کی بہتر معلومات ہوگی کہ اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرامپور، مہراج گنج اور گونڈہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ سیلاب کا سلسلہ ابھی تک بڑی تباہی کے ساتھ اپنی آفتیں بدستور برسا رہا ہے۔ ہزاروں گاؤں کو خالی کر کے مقامی متاثرین رہائشی کسی محفوظ مقام کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے کیلئے خوراک اور پینے کیلئے صاف پانی اور بچوں و بزرگوں کیلئے دوائیوں کا بندوبست ہرگز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گھروں کی تباہی اور کھیتوں میں فصلوں کی بربادی بھی ان ضلعوں کو درجنوں سال پیچھے دکھیلنے کی لئے کافی ہے۔
ایسے میں آنجناب سے گزارش ہے کہ اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرامپور، مہراج گنج اور گونڈہ میں سیلاب زدگان کو راحت پہنچانے کیلئے فوری کارروائی کئے جائیں۔ اور اس بات کی کوشش کی جائے کہ ان ضلعوں میں ہوئی تباہی کیلئے خصوصی پیکج جاری کر کے یہاں کے باشندوں کو راحت پہنچایا جائے۔ تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ اتر پردیش کے یہ وہ ضلعے ہیں جن کو پہلے سے ہی نظرانداز رکھا گیا ہے، اور سیلاب نے آکر ان کی مزید اور کمر توڑ دی ہے۔ چونکہ آج آپ حکومتی تخت پر براجمان ہیں اس لئے آپ کا فرض بنتا ہے کہ یہاں کیلئے فوری راحتی سامان مہیا کرائیں۔ اور کوشش اس بات کی کریں کہ ایک بڑا پیکج جاری کریں، جس سے ہوئے نقصان کی تلافی ممکن ہو سکے۔ واضح رہے کہ کھیتوں میںسیلاب کی وجہ سے جو فصلیں برباد ہوئی ہیں اس سے یہاں کے کسان اگلے سال آنے والی فصل تک کھانے جینے کا سامان مہیا کرتے تھے۔ اور گھروں کے تعلق سے تو آپ کو بہتر ہے علم ہے کہ نسلیں گزر جاتی ہیں ایک گھر بنانے میں لہذا سڑکوں، فصلوں اور گھروں کی بازآباد کاری کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنا ان ضلعوں کے عوام کیلئے بے انتہا ضرورتوں میں سے سب سے پہلی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ اس درخواست کو کارآمد بناتے ہوئے اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرام پور، مہراج گنج اور گونڈہ کیلئے بہتر اقدام کریں گے ، یہاں کی عوام آپ کا شکر گزار ہوگی۔