13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچانا اولین ترجیح: وزیر اعظم

 

نئی دہلی، سماج نیوز: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح بینکنگ خدمات کو دوردرازگھر گھر پہنچانا ہے۔آج یہاں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کے آغاز کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ملک ایک بار پھر ڈیجیٹل انڈیا کی استطاعت کا گواہ بن رہا ہے۔ یہ ملک کے 75 اضلاع میں زمین پر اتر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے 99 فیصد سے زیادہ دیہات میں 5 کلومیٹر کے اندر کوئی نہ کوئی بینک برانچ، بینکنگ آؤٹ لیٹ یا بینکنگ فرینڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ایک لاکھ بالغ آبادی کے لیے بینک کی جتنی شاخ موجود ہے، وہ جرمنی، چین اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔ ہم عام انسانوں کا معیار زندگی بدلنے کے عزم کے ساتھ دن رات محنت کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نظام کو بہتر کریں، شفافیت اور آخری صف میں کھڑے شخص تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے جن دھن کھاتہ کی مہم شروع کی تو آوازیں اٹھیں کہ غریب بینک کھاتہ کا کیا کریں گے، یہاں تک کہ اس فیلڈ کے بہت سے ماہرین بھی نہیں سمجھ پارہے تھے کہ اس مہم کی اہمیت کیا ہے۔ لیکن بینک اکاؤنٹ کی طاقت کیا ہوتی ہے، یہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے۔

Related posts

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ نے مچایا تہلکہ، پہلے دن کمائے 54 کروڑ روپے

www.samajnews.in

اتراکھنڈ: ہلدوانی کے 4000 سے زائد خاندان ہوں گے بے گھر

www.samajnews.in

کجریوال کا ایجوکیشن ماڈل سنگھی اور مسلم دلت مخالف:کلیم الحفیظ

www.samajnews.in