25.1 C
Delhi
مئی 30, 2026
Samaj News

ہماچل پردیش:سکھوندر سنگھ سکھو کی کابینہ میں 7نئے وزراء شامل

شملہ: ہماچل پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے کے تقریباً 28 دن بعد سکھوندر سنگھ سکھو کی کابینہ میں توسیع کی گئی۔ اتوار کو سابق وزیر اعلیٰ ویربھدر سنگھ کے بیٹے رکن اسمبلی وکرمادتیہ سنگھ سمیت 7 ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ جن 7 ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا ان کے نام ڈاکٹر دھنی رام شانڈل، چندر کمار، ہرش وردھن چوہان، جگت سنگھ نیگی، روہت ٹھاکر، انیرودھ سنگھ اور وکرمادتیہ سنگھ ہیں۔ اب ان وزرا میں قلمدان تقسیم کئے جائیں گے۔کابینہ میں توسیع سے قبل وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے 6 ارکان اسمبلی کو چیف پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا۔ چیف پارلیمانی سکریٹری بننے والوں میں دون اسمبلی حلقہ سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے رام کمار، آرکی اسمبلی حلقہ سے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے سنجے اوستھی، دوسری بار پالم پور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے بنے آشیش بوٹیل کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کلو صدر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی سندر سنگھ ٹھاکر، موہن لال براکٹا اور کشوری لال کو بھی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سکھوندر سنگھ سکھو نے 11 دسمبر 2022 کو ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ ساتھ ہی مکیش اگنی ہوتری نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب شملہ کے تاریخی ریج گراؤنڈ میں منعقد ہوئی تھی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل سمیت کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Related posts

کیا اسلامی دنیا کو اپنا AI ماڈل تیار کرنا چاہیے؟

www.samajnews.in

بیدر ضلع کے عازمین ِ حج کے قافلہ کو ریاستی وزیر برائے بلدی نظم ونسق وحج اُمور رحیم خان نے سبز پرچم لہرا کر روانہ کیا

www.samajnews.in

شاہین پی یو کالج بیدر کے NEETمیں شاندار نتائج،500سے زائد سیٹیں،100سے زائد طلباء نے 600سے زائد نمبرات حاصل کئے

www.samajnews.in