27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ نہیں ہوگی

 

گیان واپی مسجد معاملے میں وارانسی کورٹ نے ہندو فریق کو دیا جھٹکا

وارانسی، سماج نیوز: وارانسی کورٹ نے گیان واپی مسجد احاطہ میں موجود مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کرانے کا مطالبہ والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ ہندو فریق کی طرف سے یہ عرضی داخل کی گئی تھی جس کی مسلم فریق نے شدید الفاظ میں مخالفت کی تھی۔ اس سلسلے میں وارانسی کورٹ نے دونوں فریق کی دلیلیں گزشتہ سماعتوں میں سن لی تھیں اور 14 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔آج وارانسی کورٹ کے ضلع جج اجئے کرشن وشویش نے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کرنے والی عرضی کو خارج کرتے ہوئے ہندو فریق کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ عرضی کو خارج کرنے کے بعد وارانسی کورٹ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ جہاں مبینہ شیولنگ پایا گیا ہے اسے محفوظ رکھا جائے۔ ایسے میں اگر کاربن ڈیٹنگ کے دوران مبینہ شیولنگ کو نقصان پہنچتا ہے تو یہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوگی۔ ساتھ ہی وارانسی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ مبینہ شیولنگ کو کاربن ڈیٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کا نقصان پہنچتا ہے تو اس سے عوام کے مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وارانسی کورٹ نے ’پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991‘ کو درکنار کر شرنگار گوری-گیان واپی کیس کو سماعت کے لائق مانا تھا۔ اس کے بعد سے اس معاملے میں سماعت چل رہی ہے۔ اس درمیان ہندو فریق کی 4 عرضی گزار خواتین نے عرضی داخل کر کاربن ڈیٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ کو آج عدالت نے خارج کر دیا۔ حالانکہ شرنگار گوری میں پوجا کی اجازت کو لے کر داخل کیس پر سماعت جاری رہے گی۔

Related posts

سعودی ارامکو کا سہ ماہی منافع 42بلین ڈالر سے زائد

www.samajnews.in

فیفا ورلڈ کپ 2022ارجنٹینا کے نام، میسی ورلڈ چمپئن

www.samajnews.in

ثانیہ مرزا نے ٹینس کو کہا الوداع

www.samajnews.in