19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

حسن احمد اور علی مہدی کا مفاد پرستانہ قدم مسلمانوں اور کانگریس کیساتھ دھوکہ: طارق صدیقی

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مسلم حلقوں کے لوگوں نے کانگریس کو بھرپور حمایت کی جس کے نتیجے میں کئی امیدوار کامیاب ہوئے۔ مصطفی آباد اسمبلی حلقہ سے دو امیدوار سبیلہ اور نازیہ کامیاب ہوئیں جس میں حسن احمد اور علی مہدی نے بھر پور محنت کی، لیکن عوام کے جذبات کا خیال نہ رکھتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مہدی اور کانگریس سینئر لیڈر حسن احمد آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے اور اپنے ساتھ تقریباًپوری مصطفی آباد کانگریس کو ساتھ لے گئے ۔ اس منافقانہ رویے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر طارق صدیقی نے کہا کہ اس بار دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں مسلمانوں نے کانگریس پارٹی کو بھرپور حمایت کی جس کے نتیجے میں مذکورہ حلقوں میں کانگریس کا گراف اونچا ہوا، لیکن آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور دو کونسلرعام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے اس سے مسلم رائے دہندگان کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ حالانکہ اس سے پارٹی پر کچھ فرق نہیں پڑے گا بلکہ ایسے مفاد پرستوں کو عوام خود وقت پڑنے پر جواب دے گی۔طارق صدیقی نے کہا کہ کانگریس نے علی مہدی کے خاندان کو بہت کچھ نوازا اور دہلی اسٹیٹ کے اہم عہدوں پر فائز رہے، ساتھ ہی اسٹار کمپینر بھی رہے، لیکن انہوں نے ان سب احسانات کو فراموش کرتے ہوئے اسی پارٹی میں شامل ہو گئے جس پر کل تک لعن طعن کرتے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر انل چودھری کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے اور کانگریس کی اعلی کمان کو چاہئے کہ وہ پھر سے دہلی کانگریس کمیٹی کی از سر نو تشکیل دے تاکہ کانگریس پارٹی کو مزید تعمیر و ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ انہوں نے ان تمام رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانگریس پارٹی کو دل سے ووٹ کیا اور اس کے گراف کو اونچا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Related posts

دہلی کی عائشہ خاتون اپنے سسرال فرانس پہنچی

www.samajnews.in

ملک اور ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر غور و فکر کیلئے علماء بورڈ سرگرم

www.samajnews.in

دہلی کو ملے دو نئے وزراء، آتشی اور سوربھ بھاردواج بنے وزیر

www.samajnews.in