Samaj News

خوشی ماتم میں تبدیل

بہرائچ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں شامل 6 عقیدتمند کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بہرائچ: اترپردیش کے بہرائچ خوشی ماتم میں اس وقت تبدیل ہوگئی جب عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شامل 6 عقیدتمند کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگڑوا ماسو پور گاؤں میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جلوس کی گاڑی میں لگی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، جس سے اس میں کرنٹ دوڑنے لگا۔ اس کے بعد 7لوگ کرنٹ کی زد میں آ گئے۔ ان میں سے 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص کی علاج کیلئے جاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا اور دوسرے کی اسپتال لے جانے کے بعد موت واقع ہو گئی۔ معاملہ اس وقت پیش آیا جلوس میں شامل افراد واپس لوٹ رہے تھے۔ اس حادثہ میں چوڑی کٹیا کے رہائشی 18 سالہ مراد، 17 سالہ تبریز، 18 سالہ چاند بابو ان افراد میں شامل تھے، جن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

بی بی سی کی آواز دبانا چاہتی ہے حکومت، تمام دفاتر پر چھاپے

www.samajnews.in

امسال 1 لاکھ سے زائد افراد ہوئے بے روزگار، فروری مہینے میں 17400 ملازمین نے گنوائی نوکری

www.samajnews.in

مدرسہ رئیس العلوم پرسیا کرہیا گوشائیں ضلع سدھار نگر میں سالانہ انجمن اور اجلاس عام کا انعقاد بحسن وخوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in