33.1 C
Delhi
جولائی 24, 2024
Samaj News

ملائم سنگھ یادو کی حالت انتہائی تشویشناک

نئی دہلی، سماج نیوز: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی حالت آج انتہائی نازک بنی ہوئی ہے اور ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔ وہ حیات بخش ادویات پر منحصر ہیں۔ گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجیو گپتا نے کہا کہ ماہرین کی ایک بڑی ٹیم اسپتال کے آئی سی یو میں ملائم سنگھ یادو کا علاج کر رہی ہے اور ان کی صحت پر لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی صحت تقریباً تین سال سے مسلسل خراب چلی آ رہی ہے۔ انہیں مہینے میں دو سے تین بار معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے۔ گزشتہ اگست سے ان کی صحت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ملائم سنگھ یادو پروسٹیٹ سے متعلق پریشانی میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل میدانتا اسپتال کے ماہرین کی نگرانی میں رہتے ہیں۔ اس سے پہلے انہیں 15 جون کو میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں معمول کے چیک اپ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Related posts

ملک کے آئین پر بلڈوزر چلا رہی ہے بی جے پی:محبوبہ مفتی

www.samajnews.in

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے شاعر سہیل اقبال کو اعزاز سے نوازا

www.samajnews.in

ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹکّر نے کی خودکشی

www.samajnews.in