29.9 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

سید عابد حسین سینئر سکینڈری اسکول، جامعہ ملیہ کی ٹیچر وافسانہ نگار ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی ’حامد سعید خان ایوارڈ‘ سے سرفراز

نئی دہلی، سماج نیوز: سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ اور معروف افسانہ نگار مصنف، ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کوان کی مختصر کہانیوں کے مجموعہ ’مانسون اسٹور‘ کے اعتراف میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے ’حامد سعید خان ایوارڈ‘ سے سرفراز کیاہے ۔ ایک ہزار روپے کی رقم والے اس ایوارڈ کو ان ترقی پسند خواتین کی کاوشوں اور غیر معمولی کارناموں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جنہوں نے بندشوں کو توڑکر اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر روحی کو یہ ایوارڈ ملنے پر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر رخشندہ نے کہاکہ ایوارڈ دینے والی مدھیہ پردیش اردو اور اس کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے مجھے بے حد مسرت کا اظہار ہورہا ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر روحی کی کئی ادبی تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں جنہیں اردو اور ہندی کے چاہنے والوں نے دل سے لگایا ہے۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ میں زبردست الٹ پھیر، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ہرایا

www.samajnews.in

انڈونیشیا:شادی سے قبل ہمبستری پر پابندی، ’لیو-اِن رلیشن بھی ہوگا جرم، نئے قانون کو ملی منظوری

www.samajnews.in

نیتا مکیش امبانی نے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی

www.samajnews.in