26.2 C
Delhi
جولائی 15, 2025
Samaj News

عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی والدہ زینت حسین کو دل کا شدید دورہ پڑا، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔ بریچ کینڈی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ جہاں وہ داخل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان کے کنبہ کے افراد ریاست کے پنچگنی ہل اسٹیشن میں واقع اپنے بنگلے میں دیوالی منا رہے تھے۔ اداکار کی والدہ کو سینے میں تکلیف ہونے کے فوراً بعد ممبئی میں بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کنبہ کے کئی افراد اسپتال میں ان کی عیادت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان کی نبض مستحکم ہے اور وہ علاج پر اچھا ردعمل دے رہی ہیں۔

Related posts

ترکی: ٹی وی مبلغ کو8ہزار658برس کی سزا

www.samajnews.in

راجستھان میں 68 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

www.samajnews.in

ملک سے متکبر ڈکٹیٹر کو ہٹانے اور آئین کو بچانے کا وقت : اروند کجریوال

www.samajnews.in