حیدرآباد، سماج نیوز: بزم ذکی کی جانب سے ایک مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی اطلاع جناب انورہادی نے دی۔ بروز ہفتہ 29اکتوبر بزم ذکی کی جانب سے ’’ماہانہ مشاعرہ ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔ محفل کا آغاز ظہیر دانش عمری کی تلاوت کلام پاک سے عمل میں آیا اور نعت کے چند اشعار مقبول احمد مقبول نے پیش کئے۔ اس محفل کی صدارت ظہیردانش عمری نے،نظامت جناب ستارفیضی نے کی ،مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب خواجہ پیر مخلص کو مدعوکیاگیا۔شعرا کرام میں جناب ستارساحر،محبوب خان یوسف زی، غوث خان عارف،سردار ساحل ، انورہادی، مقبول احمد مقبول،محمودشاہد، امتیاز ثاقب، ستارفیضی شامل رہے۔صدر مشاعرہ جناب ظہیر دانش عمری نے چند تجاویز پیش فرمائیں جیسے کڈپہ کی مختلف ادبی انجمنیں اپنے الگ الگ اہداف و مقاصد متعین کرلیں مثال کے طور پر کڈپہ کے قدیم شعرا کے کلام کی اشاعت یا کڈپہ کی قدیم کتابوں کی اشاعت ،سالانہ مشاعرہ وغیرہ،جتنے شعراء شریک بزم ہوتے ہیں انہیں اپنے اساتذہ سے اپنے کلام پر نظر ثانی کروانی چاہئے ،کیونکہ استاد کے بغیر کوئی بھی شخص کوئی بھی فن حاصل نہیں کرسکتا۔خواجہ پیر مخلص نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت پر بز م کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کڈپہ کی ادبی سرگرمیو ںکو سراہا، جناب ستار ساحر صدر بزم ذکی نے بڑی اچھی تجویزپیش کی کہ کڈپہ کی تمام انجمنیں مل کر مشترکہ طور پر سالانہ بڑے مشاعرے کا اہتمام کریں جس میں بیرونی شعراء کو بلایاجائے،جناب انورہادی نے بڑی اچھی تجویزپیش کی کہ ہر تین ماہ بعد بزم ذکی کی جانب سے ایک نثری نشست کا اہتمام کیاجائے ،تین ماہ بعد جو نثری نشست منعقد ہونے والی ہے اس کے لئے سید درویش قادری ذکی حیات و خدمات کا موضوع دیاگیا۔چائے نوشی اور بسکٹ پیش کئے جانے کے بعد مشاعرے کا اختتام جناب محبوب خان یوسف زی کے تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔جناب ستارفیضی ،محمودشاہد،ستارساحر اور انور ہادی کے کلام پو پسند کیاگیا۔
previous post
next post